اسلام آباد میں شہریوں کو پیٹرول نہ دینے پر 7 پیٹرول پمپس سیل

ہفتہ 7 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کو پیٹرول فراہم نہ کرنے پر ضلعی انتظامیہ نے 7 پیٹرول پمپس سیل کر دیے۔

مزید پڑھیں:عالمی تجارت اور پیٹرولیم کی ترسیل کے لیے 6 اہم ترین بحری راستے کونسے ہیں؟

ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق شہر بھر میں مجموعی طور پر 145 پیٹرول پمپس موجود ہیں۔ گزشتہ رات رش کے باعث 8 پمپس پر پیٹرول کی قلت جبکہ 5 پمپس پر ڈیزل ختم ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت شہر بھر کے پیٹرول پمپس پر پیٹرول کا مجموعی طور پر 25 لاکھ 90 ہزار 736 لیٹر جبکہ ڈیزل کا 15 لاکھ 83 ہزار 362 لیٹر سٹاک موجود ہے۔

مزید پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ، شہریوں کو لمبی لائنوں کا سامنا

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو پیٹرول دینے سے انکار کرنے والے 7 پمپس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں سیل کر دیا گیا ہے اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

97 سالہ خاتون نے  ہوائی جہاز کے پروں پر کھڑے ہو کر اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا

سابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کی رہائش گاہ پر پیٹرول بموں سے حملہ، سبب کیا بنا؟

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

3 گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ