بھارتی بلے باز سانجو سیمسن نے شاہد آفریدی کا 17 سال سے قائم ریکارڈ برابر کر دیا

پیر 9 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے رائٹ ہینڈ اوپنر سانجو سیمسن نے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں نصف سنچری بنا کر مایہ ناز پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا 17 سال پرانا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔

یہ نصف سنچری سیمسن کی مسلسل تیسری نصف سینچری تھی، فائنل میچ سے قبل انہوں نے سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اور سیمی فائنل میں انگلینڈ کیخلاف بھی نصف سینچریاں بنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: کھلاڑیوں پر 50 لاکھ روپے جرمانہ چھوٹی سوچ ہے، شاہد آفریدی کی پی سی بی پر سخت تنقید

اس غیر معمولی کارکردگی کے باعث 31 سالہ سیمسن تیسرے کرکٹر بن گئے ہیں جنہوں نے ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل دونوں میں نصف سنچریاں اسکور کیں۔

ان سے قبل پاکستان کے شاہد آفریدی اور بھارت کے ویرات کوہلی یہی کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔

آئیے جانتے ہیں کہ بھارتی ٹیم نے کرکٹ میں یہ عروج کیسے دیکھا :مزید پڑھیں

آفریدی نے یہ منفرد کارنامہ 2009 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں انجام دیا تھا، جبکہ ویرات کوہلی نے 2014 کے ایڈیشن میں۔

 احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں اتوار کے روز نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گئے فائنل میچ میں سانجو سیمسن بالآخر16ویں اوور میں جیمز نیشم کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

وہ 46 گیندوں پر 89 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، جن میں 8 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔

ٹی20 ورلڈ کپ فائنل میں سب سے بڑی انفرادی اننگز

سانجو سیمسن (بھارت) – 89 رنز بمقابلہ نیوزی لینڈ 2026

مارلن سیموئلز (ویسٹ انڈیز) – 85 رنز بمقابلہ انگلینڈ 2016

کین ولیم سن (نیوزی لینڈ) – 85 رنز بمقابلہ آسٹریلیا 2021

مارلن سیموئلز (ویسٹ انڈیز) – 78 رنز بمقابلہ سری لنکا 2012

ویرات کوہلی (بھارت) – 76 رنز بمقابلہ ساؤتھ افریقہ 2024

سانجو سیمسن کی 89 رنز کی اننگز ٹی20 ورلڈ کپ فائنل میں اب تک کی سب سے بڑی انفرادی اننگز بن گئی ہے، جس نے 2016 میں مارلن سیموئلز کے 85 رنز کے ریکارڈ ساز اننگ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی