پاکستان کرکٹ ٹیم حال ہی میں بنگلہ دیش پہنچی ہے جہاں وہ 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے جا رہی ہے۔ ٹیم نے شریعہ بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، میرپور میں اپنا پہلا تربیتی سیشن مکمل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش متاثر ہو سکتا ہے؟
فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے اسکواڈ کی ہم آہنگی اور محنت پر زور دیا اور کہا کہ کیمپ کا ماحول انتہائی حوصلہ افزا ہے۔ اسکواڈ میں تجربہ کار سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ چند نوجوان ٹیلنٹ بھی شامل ہیں جنہیں ٹیم کے مجموعی توازن اور کمبینیشن کے پیش نظر منتخب کیا گیا ہے۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ ٹیم کے سب کھلاڑی مل کر سخت محنت کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور بنگلہ دیشی عوام کی کرکٹ سے محبت کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگ کھیل کو دل سے سپورٹ کرتے ہیں اور ہمیشہ بڑے پیمانے پر میچ دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز: 15 رکنی اسکواڈ میں شامل 6 نئے کھلاڑی کون؟
یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 11 مارچ کو میرپور میں پہلے ون ڈے سے ہورہا ہے، دوسرا ون ڈے 13 مارچ اور تیسرا 15 مارچ کو کھیلا جائے گا۔














