کیا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور قومی سلامتی کے وزیر بن گویر ہلاک ہوگئے؟

منگل 10 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ایرانی حملے اور قومی سلامتی کے وزیر بن گویر کے کار حادثے میں ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی حملے میں نیتن یاہوکی ہلاکت کی افواہیں، لوگ گروک سے کیا پوچھ رہے ہیں؟

حال ہی میں امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے دوران افواہیں گردش کرنے لگیں کہ بنگویر کسی کار حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسی دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے بھائی ادّو نیتن یاہو کی ہلاکت کی افواہیں بھی سامنے آئیں۔ تاہم اسرائیلی حکومت کے ذرائع نے ان افواہوں کی تردید کی ہے۔

بن گویر سخت گیر قوم پرست خیالات اور سیکیورٹی کے حوالے سے اپنے موقف کی وجہ سے معروف ہیں، خاص طور پر فلسطینیوں اور پولیسنگ کے معاملات میں۔ نوجوانی میں وہ میئر کہانے کے نظریات سے منسلک رہے، جس کی تحریک کاچ اسرائیل میں ممنوع اور کئی ممالک نے اسے دہشت گرد تنظیم قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی جانب سے صیہونی بیانیے کی حمایت مودی اور نیتن یاہو کے تشدد پسند مذہبی گٹھ جوڑ کی عکاسی

دریں اثنا، سوشل میڈیا پر یہ بھی افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ ایرانی حملوں میں وزیراعظم نیتن یاہو ہلاک یا زخمی ہو گئے ہیں، مگر اس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے مطابق جاری امریکی اور اسرائیلی حملوں میں کم از کم 1,230 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں پہلی جنگ کے دن میناب کے ایک پرائمری اسکول پر ہونے والے میزائل حملے میں ہلاک ہونے والی 175 طالبات اور عملہ شامل ہیں۔ یہ واضح نہیں کہ اس میں ایرانی پاسداران انقلاب کی ہلاکتیں شامل ہیں یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا اور اسرائیل کی ایران پر یلغار کے بیچ غزہ میں انسانی بحران مزید سنگین ہوگیا

اس کے علاوہ امریکی سب میرین نے سری لنکا کے ساحل کے نزدیک ایک ایرانی جنگی جہاز کو ڈبو دیا جس میں 104 افراد ہلاک ہوئے، یہ تعداد ریڈ کریسنٹ کی رپورٹ میں شامل نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں ارجنٹینا سے غیر معمولی محبت کیوں؟ میراڈونا سے میسی تک جذباتی رشتہ

دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ