لبنان میں زخمی ہمسائے کو بچانے والا مسیحی پادری اسرائیلی ٹینک کی فائرنگ سے جاں بحق

بدھ 11 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی لبنان میں اسرائیلی ٹینک کی گولہ باری سے مارونی کیتھولک پادری فادر پیئر الراحی جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد علاقے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

بین الاقوامی کیتھولک ذرائع ابلاغ اور مقامی حکام کے مطابق 9 مارچ کو اسرائیلی ٹینک نے قلعیا گاؤں میں ایک مکان کو نشانہ بنایا۔ ابتدائی گولہ باری میں گھر کے مالک اور اس کی اہلیہ زخمی ہوگئے۔ فادر پیئر الراحی اور دیگر مقامی افراد زخمیوں کی مدد کے لیے موقع پر پہنچے تو ٹینک سے دوبارہ فائر کیا گیا جس میں پادری شدید زخمی ہوگئے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ حملے میں کئی دیگر شہری بھی زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: پوپ لیو چہاردہم کا ایران حملوں پر پہلا ردعمل، ہتھیاروں کے بجائے مکالمے پر زور

فادر پیئر الراحی، جو ضلع مرجعیون میں قلعیا کے پیرش پادری تھے، اسرائیلی فوج کی جانب سے گاؤں خالی کرنے کے حکم کے باوجود اپنے علاقے میں رہنے پر قائم رہے۔ قلعیا ایک مسیحی اکثریتی مارونی گاؤں ہے جس کی آبادی تقریباً آٹھ ہزار افراد پر مشتمل ہے اور یہ اسرائیلی سرحد کے قریب واقع ہے۔

واقعے سے ایک دن قبل فادر الراحی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ خطرات کے باوجود اپنے لوگوں کے ساتھ رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم اپنی زمین کا دفاع پُرامن طریقے سے کرتے ہیں، ہم میں سے کوئی ہتھیار نہیں اٹھاتا، ہم صرف امن، محبت اور بھلائی کا پیغام لے کر چلتے ہیں’۔

یہ بھی پڑھیے: پوپ لیو کی یورپ میں پھیلتے اسلاموفوبیا پر کڑی تنقید، لبنان میں امن کی اپیل

ادھر ویٹی کن کے مطابق رومن کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو چهاردہم نے مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ بمباری کے واقعات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے فادر پیئر الراحی کی ہلاکت پر بھی افسوس ظاہر کیا ہے۔

دوسری جانب جنوبی لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث ہزاروں شہری اپنے گھروں سے نقل مکانی کر چکے ہیں، جبکہ مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ وہ خطرات کے باوجود اپنے دیہات چھوڑنے کو تیار نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گلگت بلتستان: بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث قراقرم ہائی وے کئی مقامات پر بند

سپریم کورٹ: جڑانوالہ چرچ حملہ اور توہین مذہب کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

سپریم کورٹ: پرویز الہیٰ، راسخ الہیٰ اور محمد خان بھٹی کی ضمانت منسوخی کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

ایران کے حملوں میں 150 کے قریب امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کا انکشاف

ٹی20 ورلڈ کپ فائنل میں دھونی اور روہت موجود، مگر ویرات کوہلی کیوں غائب رہے؟

ویڈیو

حکومت نوجوانوں کے لیے کیا کررہی ہے؟ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن روبینہ اعوان کا خصوصی انٹرویو

پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے بعد پرانی بائیکوں کو الیکٹرک بنانے کا رجحان بڑھ گیا

کیا ہر بہترین دوست واقعی زندگی بھر کا ساتھی ہوتا ہے؟

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے