مستقبل کے امریکی دفاتر میں نئے ’باس‘ انسان نہیں بلکہ اے آئی ایجنٹس ہوں گے

بدھ 11 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا اور کینیڈا کی کمپنیوں میں مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کے ایجنٹس کے بڑھتے استعمال نے دفاتر کی ہیئرارکی بدل کر رکھ دی ہے۔ کمپنیوں میں اے آئی ایجنٹس نہ صرف روٹین کے کام انجام دے رہے ہیں بلکہ انسانی ملازمین کو کام تفویض کرنے اور ایک دوسرے کی نگرانی کرنے کے قابل بھی ہو گئے ہیں۔

کینیڈا کی کمپنی سنوفلیک میں انجینئرز اب بنیادی کاموں کے بجائے اعلیٰ سطح کے فیصلوں پر توجہ دے سکتے ہیں کیونکہ اے آئی ایجنٹس ڈیش بورڈز کی نگرانی، ڈیٹا اکٹھا کرنے اور کوڈنگ پروجیکٹس میں انسانی نگرانی کے ساتھ کام کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: حکومتِ پاکستان کا 1 ارب ڈالر اے آئی فنڈ، ڈیجیٹل معیشت اور نوجوانوں کے لیے نئے مواقع

کمپنی کے ہیڈ آف انجینئرنگ، قیصر حبیب کے مطابق روزانہ 3 سے 4 ایجنٹس کے ساتھ کام کرنا معمول بن چکا ہے، اور ایجنٹس پیچیدہ کام میں مدد فراہم کرتے ہیں، جبکہ انسانی ملازمین زیادہ تر اسٹریٹجک فیصلوں پر فوکس کرتے ہیں۔

اے آئی ایجنٹس اب نہ صرف کام انجام دے رہے ہیں بلکہ انسانی ملازمین کے لیے کام تفویض کر رہے ہیں اور بعض صورتوں میں ایک دوسرے کی نگرانی بھی کر رہے ہیں۔ اس کے نتیجے میں درمیانی سطح کے منیجرز پر دباؤ بڑھ گیا ہے، کیونکہ اے آئی روزانہ کے آپریشنل کام اور فیڈبیک فراہم کر رہی ہے، جو پہلے انسانی سپروائزر کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: ڈیجیٹل سینز اور اے آئی اسٹوڈیوز، چین کی فلمی دنیا میں مصنوعی ذہانت کا انقلاب

ماہرین کا کہنا ہے کہ اے آئی کے بڑھتے استعمال سے ملازمتوں کے ڈھانچے میں تبدیلی آئی ہے اور ملازمین کو نئے اسکلز سیکھنے پر زور دینا ہوگا۔ بعض کمپنیاں اے آئی کو کام کی افادیت بڑھانے کے لیے استعمال کر رہی ہیں، جبکہ انسانی اعتماد اور رابطے برقرار رکھنا اب بھی ترجیح ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صوبوں کی جانب سے 1035 ارب روپے کی گرانٹس بڑی قومی خدمت ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لیے تاریخی کردار ادا کیا، اسحاق ڈار

غزہ میں تعیناتی کی تیاری، مراکش کا فوجی و پولیس دستہ اسرائیل پہنچ گیا

حج 2027 رجسٹریشن کو زبردست عوامی پذیرائی، 2 روز میں 51 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

’مولانا کی قدم بوسی کے لیے حاضر ہوتا ہوں‘، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ مکالمہ

آئینی ترمیم سے پہلے ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، بلاول بھٹو زرداری

ویڈیو

پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت متعدد بڑے معاشی منصوبوں کی بحالی کے امکان روشن

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ تاریخ، اعتماد اور مذہبی وابستگی پر استوار ہیں، رحمان حیات

کراچی کے شہری سندھ حکومت کی کارکردگی سے کس قدر مطمئن ہیں؟

کالم / تجزیہ

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ادیب کی داستانِ غم

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا