بلوچستان ہائیکورٹ کا ویڈیو لنک سماعتوں کے فروغ اور اخراجات میں کمی کا اعلان

جمعرات 12 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان ہائیکورٹ نے کفایت شعاری اور توانائی کے تحفظ کے اقدامات کے تحت عدالت عالیہ اور صوبے بھر کی ضلعی عدلیہ میں متعدد انتظامی اصلاحات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے باقاعدہ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدامات نیشنل جوڈیشل کمیٹی  کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت 10 مارچ کو منعقدہ اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں اٹھائے گئے ہیں،

بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور معزز ججز کی منظوری سے یہ اقدامات فوری طور پر نافذ کر دیے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق عدالت عالیہ میں 4 روزہ ورکنگ ویک متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت پیر سے جمعرات تک معمول کے مقدمات کی سماعت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن اجلاس: اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹس کے لیے ججوں کی مستقل تقرری کی منظوری

جبکہ جمعہ کے روز صرف ہنگامی نوعیت کے معاملات کے لیے ڈیوٹی جج موجود ہوگا۔

ہائیکورٹ کے اسٹاف کو بھی جمعہ اور ہفتہ کو روٹیشن کی بنیاد پر عدالت میں حاضری دینا ہوگی۔

اسی طرح ضلعی عدلیہ میں بھی 4 روزہ ورکنگ ویک نافذ کیا جائے گا اور پیر سے جمعرات تک مقدمات کی سماعت معمول کے مطابق ہوگی۔

جبکہ جمعہ اور ہفتہ کے روز ججز روٹیشن کی بنیاد پر ڈیوٹی انجام دیں گے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان ہائیکورٹ میں کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم قائم، شہریوں کو گھر بیٹھے شکایات درج کرانے کی سہولت

ان دنوں میں ریمانڈ، ضمانت، حکم امتناعی اور ہیبیس کارپس جیسی فوری نوعیت کی درخواستوں کی سماعت کی جائے گی۔

کفایت شعاری اقدامات کے تحت پیٹرول، آئل اور لبریکنٹس کے استعمال میں بھی کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائیکورٹ کے ججزاورعدالتی عملے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کو 50 فیصد تک محدود کیا جائے گا۔

جبکہ ضلعی عدلیہ کے لیے پہلے ماہ میں 30 فیصد اور دوسرے ماہ میں 50 فیصد کمی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: صوبے میں لوگوں کو لاپتا کرنا معمول بن چکا، سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ

مزید برآں اخراجات کم کرنے کے لیے رضاکارانہ تنخواہ کٹوتی کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

جس کے تحت ہائیکورٹ کے ججز، ہائیکورٹ اسٹیبلشمنٹ اور ضلعی عدلیہ کے بی ایس 20 یا اس کے مساوی افسران سمیت وہ ملازمین جن کی ماہانہ تنخواہ 3 لاکھ روپے یا اس سے زیادہ ہے، ان کی 2 دن کی بنیادی تنخواہ ایک مرتبہ کٹوتی کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں عدالتوں میں ویڈیو لنک کے ذریعے سماعتوں کے فروغ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں تمام بینچز میں ای کورٹ سہولت آئندہ ماہ کے اختتام تک نصب کیے جانے کا امکان ہے۔

رجسٹرار بلوچستان ہائیکورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں ہدایت کی گئی ہے کہ متعلقہ حکام ان اقدامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا ٹام ہالینڈ ہمیشہ کے لیے اسپائیڈر مین کو الوداع کہنے والے ہیں؟

وزیراعظم نے ورلڈ بینک کی مالیاتی رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی

ترک اپوزیشن پارٹی کے میئر اردال بشکچی اوغلو کرپشن کے الزام میں گرفتار

پاکستان کو وار رسک انشورنس فہرست سے نکالنے کا فیصلہ، اسحاق ڈار کا خیرمقدم

لائیوآئین کا آرٹیکل 5 واضح طور پر کہتا ہے کہ وفاداری صرف ریاست ہوگی، کسی قومیت سے نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘