خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کا کردار قابلِ تحسین ہے، شمائلہ رانا

جمعرات 12 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رکن قومی اسمبلی شمائلہ رانا نے کہا ہے کہ موجودہ علاقائی صورتحال میں پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر اپنا اہم اور مؤثر کردار ادا کیا ہے اور خطے میں پائیدار امن کے لیے اس کی کوششوں کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف چند گھنٹوں کے ہنگامی دورے پر سعودی عرب روانہ

وی نیوز سے  گفتگو کرتے ہوئے شمائلہ رانا نے کہا کہ پاکستان کسی بھی ملک کی خودمختاری اور سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتا، نہ اپنی اور نہ کسی دوسرے ملک کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی خطے میں امن، استحکام اور باہمی احترام کے فروغ پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران سمیت مختلف ممالک پاکستان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے بھی پاکستان کی سفارتی کاوشوں پر شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وسط ایشیائی ممالک کے لیے پاکستان امید کی کرن، سمندری راستے کس طرح تجارت کو بڑھا سکتے ہیں؟

شمائلہ رانا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی امن کے قیام کی صلاحیت اور سفارتی کردار قابلِ تحسین ہے اور امید ہے کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کے فروغ میں اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘