لکی مروت میں پولیس موبائل پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید

جمعہ 13 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے ہونیوالے دھماکے میں ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ شادی خیل بیٹنی کی حدود میں پیش آیا، جہاں تقریباً 11 بج کر 50 منٹ پر تھانہ شادی خیل بیٹنی کے ایس ایچ او صدراعظم اپنی سرکاری گاڑی میں معمول کی گشت پر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: لکی مروت میں انٹیلی جنس آپریشن، بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 4 خوارج ہلاک

شادی خیل سے مستی خیل بیٹنی جانے والی مرکزی سڑک پر رسول خیل چیک پوسٹ کے قریب پولیس موبائل کو سڑک کنارے نصب دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکا انتہائی زور دار تھا جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

پولیس کے مطابق اس حملے میں ایس ایچ او صدر اعظم سمیت گاڑی میں موجود کانسٹیبل شاہ بہرام، کانسٹیبل شاہ خالد، کانسٹیبل حاجی محمد، کانسٹیبل گل زادہ اور کانسٹیبل سخی زادہ بھی شہید ہوگئے۔

دھماکے میں کانسٹیبل انصاف الدین زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: لکی مروت میں پولیس کا کامیاب آپریشن، 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت اور شواہد اکٹھے کرنے کے لیے تفتیشی کارروائی بھی جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے لکی مروت میں اس دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں سہیل آفریدی نے کہا کہ دھماکے میں ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکاروں کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

مزید پڑھیں: لکی مروت میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

وزیر اعلیٰ نے حکام کو ہدایت کی کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکار کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے زخمی کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں حکومت اور سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اس دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے ، صدر مملکت نے شہید ایس ایچ او اور دیگر بہادر پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی کے لیے دعائے مغفرت کی۔

انہوں نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کی اوران کی ہمت افزائی کی۔

صدر مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں قوم کے لئے باعثِ فخر ہیں، دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے قومی عزم غیر متزلزل ہے:

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ویڈیو

لائیواچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘