بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر آئی ایم ایف کا عدم اعتماد

جمعرات 2 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پاکستان سے جاری مذاکرات میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے صد فیصد بلوں کی وصولی میں ناکامی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے بجلی کے بلوں کی وصولی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور حکومت کے درمیان تیکنیکی مذاکرات آج تیسرے روز بھی جاری رہے۔ اس تکنیکی مذاکرات کی تکمیل پر پالیسی مذاکرات کا آغاز ہو گا۔

مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف نے ڈسکوز کے 100 فیصد بلوں کی وصولی میں ناکامی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں یعنی ڈسکوز کی جانب سے بجلی کے بلوں کی وصولی یقینی بنانے کا تقاضا کیا ہے۔

اردو روزنامہ کے مطابق آئی ایم ایف نے بجلی کے ٹیرف میں سبسڈی ختم کرنے اور صنعتی شعبے کی ٹیرف سبسڈی کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

آئی ایم ایف کا موقف ہے کہ صد فیصد بلوں کی وصولی اور حکومتی کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنائے بغیر پاور سیکٹر  کو لاحق گردشی قرض کا خاتمہ ممکن نہیں۔

آئی ایم ایف نے کرپشن کی روک تھام اور مؤثر احتساب کے لیے ٹاسک فورس کے قیام، گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسروں سمیت ان کے اہلِ خانہ کے اثاثے ڈیکلیئر کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

آئی ایم ایف کی ٹیم کے پیٹرولیم ڈویژن کے ساتھ مذاکرات میں سیکریٹری پیٹرولیم نے آئی ایم ایف کے وفد کو بریفنگ دی۔ آئی ایم کے وفد نے گیس سیکٹر میں اصلاحات پر زور دیتے ہوئے 1550 ارب روپے کے لگ بھگ گردشی قرض پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔ وفد نے گیس کی قیمتوں میں توازن سمیت گیس چوری اور دیگر تکنیکی نقصانات روکنے پر زور بھی دیا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

  اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا

عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں بیرونی سازش ثابت نہیں، سائفر پر بحث پرانا سیاسی بیانیہ

ایران پر حملے کا فیصلہ ایک گھنٹے میں کرنے والا تھا لیکن پھر معاملہ مؤخر کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ، این-5 کی تعمیرِ نو کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ویڈیو

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

سعد رفیق کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شیخ سائرہ کی روتے ہوئے لیگی رہنما سے اپیل، ایران پر حملے کی تیاری، امریکا کا پیغام

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم