عثمان ہادی قتل کیس: مرکزی ملزم فیصل کے معاون کو بھارت میں گرفتار کر لیا گیا

ہفتہ 14 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیشی حکام کے مطابق طالبعلم رہنما عثمان ہادی قتل کیس میں مرکزی ملزم کی مدد کرنے والے ایک اور مشتبہ شخص کو بھارت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مغربی بنگال پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس کے مطابق فلپ سنگما نامی شخص کو ہفتے کے روز خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس کا نام مرکزی ملزم کے فرار میں مدد فراہم کرنے والوں میں سامنے آیا تھا۔

مزید پڑھیں: عثمان ہادی کے قتل میں ملوث مشتبہ ملزمان بھارت میں گرفتار

ایس ٹی ایف کے بیان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں سنگما نے اعتراف کیا کہ اس نے مرکزی ملزم فیصل کریم مسعود اور اس کے ساتھی عالمگیر حسین کو میگھالیہ کی سرحد کے راستے بھارت داخل ہونے میں مدد دی۔ بعد ازاں وہ خود بھی گرفتاری سے بچنے کے لیے غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوا۔

پولیس کے مطابق سنگما کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے اور مزید تفتیش کے لیے اسے تحویل میں رکھا گیا ہے۔

اس سے قبل بھارتی پولیس نے مرکزی ملزم فیصل کریم مسعود اور اس کے ساتھی عالمگیر حسین کو مغربی بنگال کے شہر بنگاؤں میں بنگلہ دیشی سرحد کے قریب ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا تھا۔

یہ مقدمہ انقلاب منچا کے کنوینیئر عثمان بن ہادی کے قتل سے متعلق ہے، جنہیں گزشتہ سال 12 دسمبر کو ڈھاکا کے علاقے پرانا پلٹن میں جمعہ کی نماز کے بعد نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار دی تھی۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے تھے۔

عثمان ہادی کو علاج کے لیے سنگاپور منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ حملے کے 6 روز بعد دم توڑ گئے۔

مزید پڑھیں: شہید عثمان ہادی کے قاتلوں کی گرفتاری میں مدد دینے والے کیلیے 50 لاکھ ٹکہ انعام، سکھس فار جسٹس کا اعلان

بنگلہ دیشی حکام کے مطابق کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان سرحد پار تعاون بھی جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج پر بھی تقسیم، فیملی اور مختلف رہنماؤں کی الگ الگ ٹولیاں

مصنوعی ذہانت نے اختلافی مضمون لکھ کر شائع بھی کردیا، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

مشرق وسطیٰ کشیدگی: پاکستان اور چین کا فوری جنگ بندی پر زور، امن کے لیے 5 نکات پیش کردیے

امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے، طاہر اشرفی

پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا