شہید عثمان ہادی کے قاتلوں کی گرفتاری میں مدد دینے والے کیلیے 50 لاکھ ٹکہ انعام، سکھس فار جسٹس کا اعلان

پیر 29 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں قائم سکھ علیحدگی پسند تنظیم سکھس فار جسٹس (SFJ) نے کہا ہے کہ وہ شہید عثمان ہادی کے قتل میں ملوث افراد کی شناخت، گرفتاری اور واپسی میں مدد دینے والی قابلِ اعتماد معلومات پر 50 لاکھ ٹکہ انعام دے گی۔

تنظیم کا دعویٰ ہے کہ قتل میں ملوث ملزمان واقعے کے بعد بھارت فرار ہو گئے تھے۔

SFJ کا یہ اعلان ڈھاکا پولیس کے اس بیان کے بعد سامنے آیا، جس میں کہا گیا تھا کہ عثمان ہادی کے قتل میں ملوث افراد ملک سے فرار ہو گئے ہیں اور ان کی بیرونِ ملک موجودگی کے شواہد ملے ہیں۔

سکھس فار جسٹس کے جنرل کونسل گرپتونت سنگھ پنوں نے ایک بیان میں الزام عائد کیا کہ تنظیم بھارتی حکومت کے اس کردار کو بے نقاب کرے گی جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ وہ سرحد پار اور بین الاقوامی سطح پر کارروائیوں میں ملوث ہے۔

پنوں کے مطابق ان کے پاس موجود معلومات کی بنیاد پر عثمان ہادی کے قتل کی کارروائی دیگر مبینہ سرحد پار قتل کے واقعات سے مماثلت رکھتی ہے، جن میں کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر کا قتل بھی شامل ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sikhs For Justice (@sikhsforjustice)

پنوں نے دعویٰ کیا کہ قتل کے احکامات دہلی سے دیے گئے، منصوبہ بندی ڈھاکہ میں واقع بھارتی ہائی کمیشن سے کی گئی، اور مبینہ طور پر عملدرآمد ڈھاکہ میں بھارت سے منسلک افراد کے ذریعے ہوا۔

SFJ نے یہ بھی الزام لگایا کہ ڈھاکہ میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر پرنئے ورما اس منصوبہ بندی اور موقع پر رابطہ کاری کے ذمہ دار تھے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ ان دعوؤں کی بنیاد پر عوامی تعاون حاصل کرنے کے لیے انعام رکھا گیا ہے تاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزمان کی شناخت، گرفتاری اور واپسی ممکن بنا سکیں۔

تنظیم کے مطابق انعام کا مقصد تحقیقات میں پیش رفت اور مبینہ طور پر ذمہ دار عناصر کے احتساب کو یقینی بنانا ہے۔ تاہم، ان الزامات پر بھارتی حکام یا متعلقہ فریقین کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں