اسلام انسانیت کے لیے امن اور رواداری کا پیغام دیتا ہے، وزیراعظم کا اسلامو فوبیا کے تدارک کے عالمی دن پر پیغام

اتوار 15 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلامو فوبیا کے تدارک کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن دین اسلام اور مسلمانوں کے خلاف تعصب اور نفرت انگیز رویوں کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کرنے کی علامت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی جانب سے اسلامو فوبیا کے تدارک سے متعلق منظور کی گئی قرارداد دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی اور نفرت انگیز سلوک کی حوصلہ شکنی کا اہم ذریعہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف کا لبنانی وزیراعظم کو ٹیلیفون، اسرائیلی جارحیت کی مذمت، یکجہتی کا اظہار

انہوں نے کہا کہ  بنیادی مذہبی آزادی کی عدم برداشت، باہمی اتحاد اور رواداری جیسی اقدار کو کمزور کرتی ہے، جبکہ مہذب معاشرے عقائد کی بنیاد پر انسانی حقوق میں تفریق نہیں کرتے بلکہ باہمی احترام اور برداشت کے اصولوں پر قائم ہوتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا کے تدارک کا عالمی دن مسلمانوں کو مذہبی تعصب اور متشدد واقعات کے خلاف تحفظ فراہم کرنے کے عالمی عزم کی یاد دہانی بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامو فوبیا پر مبنی ہر قسم کے رویوں اور اس کی تمام صورتوں کی مذمت کرتا ہے۔ اسلامی تعلیمات اور بین الاقوامی قوانین دونوں کی روشنی میں تمام انسان مساوی حقوق رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: نیویارک کے میئر امیدوار ظہران ممدانی کو ابتدائی جیت کے بعد اسلاموفوبیا کا سامنا

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ دین اسلام پوری انسانیت کے لیے امن، رواداری اور ہم آہنگی کا پیغام دیتا ہے اور اسلام کو انتہا پسند نظریات سے جوڑنا صریح لاعلمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ بین الاقوامی فورمز پر ذمہ دارانہ انداز میں اسلامو فوبیا کے خلاف آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی پاکستان اقوام عالم کے درمیان مذہبی رواداری کے فروغ اور مسلمانوں کے احساسِ تحفظ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں جاری، الیکشن کمیشن کی پیشرفت رپورٹ جاری

مودی مخالف ویڈیوز پر میٹا انڈیا کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج

فیفا بحران تیز: ورلڈ کپ میں نجی سرمایہ کاری کے منصوبے پر اعلیٰ مشیر مستعفی

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

ویڈیو

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘