انسٹاگرام سے محفوظ پیغام رسانی کا فیچر ختم کرنے کا فیصلہ

اتوار 15 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ انسٹاگرام کے ڈائریکٹ میسجز سے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا فیچر 8 مئی 2026 تک ختم کر دے گی۔

کمپنی کے مطابق یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ اس پرائیویسی فیچر کو استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد بہت کم تھی۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام کی ڈائریکٹ میسجنگ سسٹم میں بڑی خرابی، ہزاروں صارفین متاثر

یہ فیچر 2021  میں متعارف کرایا گیا تھا اور اس کا مقصد زیادہ نجی اور محفوظ سوشل میڈیا ماحول کو فروغ دینا تھا، تاہم اب اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میٹا نے اپنے بیان میں کہا کہ انسٹاگرام کے ڈائریکٹ میسجز میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ میسجنگ کو بہت کم لوگ فعال کر رہے تھے، اسی لیے اس آپشن کو ختم کیا جارہا ہے۔

کمپنی نے کہا کہ جو صارفین زیادہ محفوظ گفتگو چاہتے ہیں وہ واٹس ایپ استعمال کریں کیونکہ اس ایپ میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن پہلے سے بطور ڈیفالٹ موجود ہے، اس کے برعکس انسٹاگرام پر اس فیچر کو دستی طور پر فعال کرنا پڑتا تھا۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ میں انسٹاگرام کی طرح ’کلوز فرینڈز‘ فیچر متعارف کرانے کی تیاری

میٹا نے فی الحال انکرپٹڈ میسجنگ کے متبادل کسی نئے فیچر کا اعلان نہیں کیا، تاہم جن صارفین نے انکرپٹڈ پیغامات استعمال کیے ہوئے ہیں انہیں جلد ہدایات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ اس فیچر کے ختم ہونے سے پہلے اپنی میڈیا فائلیں اور پیغامات ڈاؤن لوڈ کر سکیں۔

دوسری جانب گزشتہ ہفتے ٹک ٹاک نے بھی انکرپٹڈ میسجز متعارف نہ کرانے کا فیصلہ کیا تھا، کمپنی کا کہنا تھا کہ انکرپشن کی وجہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیفٹی ٹیموں کے لیے ضرورت پڑنے پر پیغامات کا جائزہ لینا مشکل ہو سکتا ہے۔

ماہرین نے میٹا کے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے ان صارفین کے لیے محفوظ رابطے کے اختیارات کم ہو جائیں گے جو نجی اور محفوظ گفتگو کو ترجیح دیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی