نواز شریف نے گوالمنڈی میں آخری عید الفطر کب منائی؟

ہفتہ 21 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی ابتدائی زندگی گوالمنڈی میں گزاری، انہوں نے گوالمنڈی میں آخری بار عید الفطر 1979 میں منائی تھی۔ شریف خاندان جو 1947 میں تقسیم ہند کے بعد امرتسر سے لاہور منتقل ہوا اور گوالمنڈی میں آباد ہوا، وہاں ایک چھوٹا سا گھر اور فاؤنڈری چلاتا تھا۔

گوالمنڈی میں نواز شریف کا گھر شریف منزل کے نام سے مشہور تھا، جہاں خاندان نے کئی سال گزارے اور عید کی نماز ادا کی۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف عید کے بعد کیا کرنے جارہے ہیں؟

خاندانی ذرائع کے مطابق شریف خاندان 1980 کے آس پاس گوالمنڈی سے ماڈل ٹاؤن منتقل ہوا تھا، جہاں میاں محمد شریف نے اپنے بھائیوں کے ساتھ 7 گھر تعمیر کیے۔ ماڈل ٹاون شفٹ ہونے کے بعد بھی نواز شریف گاہے بگاہے گوالمنڈی جاتے رہتے تھے۔

نواز شریف نے کئی بار الیکشن گوالمنڈی والے حلقے سے لڑا، اور الیکشن مہم کے لیے خاص طور پر گوالمنڈی جایا کرتے تھے، لیکن عید کی تقریبات ماڈل ٹاؤن میں منتقل ہو گئیں۔

جب یہ خاندان ماڈل ٹاؤن شفٹ ہوگیا تو نواز شریف عید کی نماز بھی ماڈل ٹاون کی مسجد میں ادا کرتے تھے اور عزیز و اقارب سے بھی ماڈل ٹاؤن میں اپنی رہائش گاہ پر ملتے تھے ، جس کے بعد خاندان کی رہائش اور تقریبات ماڈل ٹاؤن اور پھر جاتی امرا کی طرف شفٹ ہو گئیں۔

نواز شریف نے دوسری بار وزیراعظم بننے کے بعد 1997 میں جاتی امرا میں رائے ونڈ محل کی تعمیر شروع کی، جو 17 ماہ میں مکمل ہوا۔

1999 کی فوجی بغاوت اور پھر جلاوطنی کاٹنے کے بعد نواز شریف 2007 میں واپسی پر جاتی امرا میں مکمل طور پر شفٹ ہو گئے۔

حالیہ برسوں میں نواز شریف کی عیدالفطر کی تقریبات جاتی امرا، لندن یا سعودی عرب میں منائی گئیں، جبکہ سیاسی اور قانونی چیلنجز کے دوران کئی عیدیں جیل میں بھی گزاریں۔

مزید پڑھیں: سابق وزیراعظم نوازشریف کے پوتے زید حسین کی شادی کی تقریبات جاتی امراء میں جاری

خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف جب لاہور اندرون گوالمنڈی میں رہتے تھے تو کئی بار وہ عید کی نماز ادا کرنے بادشاہی مسجد بھی جایا کرتے تھے۔ 1980 سے پہلے وہ اپنے آبائی گھر گوالمنڈی میں عید منایا کرتے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘