نوشہرو فیروز: لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی، ایک شخص جاں بحق

اتوار 15 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرانے کے بعد پٹری سے اتر گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے فوری طور پر مدد فراہم کی اور ابتدائی طبی امداد دی، زخمیوں کی عمریں 15 سے 60 سال کے درمیان ہیں۔

ریسکیو 1122 نے ایک شخص کی موت کا دعویٰ کیا ہے، تاہم پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر علی بلوچ نے دعویٰ کیا کہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب شالیمار ایکسپریس لاکھا روڈ اسٹیشن کے قریب پہنچی تو اچانک وہاں پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چند کوچیں پٹری سے اتر گئیں۔

شالیمار ایکسپریس کے ڈرائیور حاجی فیاض نے بتایا کہ بریک صحیح کام نہیں کررہی تھی، جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

حادثے کے بعد مرکزی لائن پر ٹریفک متاثر ہوئی اور ریلیف ٹرین بھیجا گیا تاکہ پٹری کو کلیئر کیا جا سکے۔

پاکستان ریلوے کے ترجمان کے مطابق حادثے کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

سی ای او عامر علی بلوچ کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر ڈرائیور کی غفلت اس حادثے کی وجہ بنی، تاہم حتمی نتائج کمیٹی کی رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!