اصل سرجری سلیکشن کمیٹی کی ہونی چاہیے، بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں شکست پر شاہد آفریدی کی تنقید

پیر 16 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے حالیہ فیصلوں اور سلیکشن کے طریقۂ کار پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصل ‘سرجری’ ٹیم کی نہیں بلکہ سلیکشن کمیٹی کی ہونی چاہیے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی سب کے سامنے تھی اور اس کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں بھی پاکستان کو 2-1 سے شکست ہوئی، جس کے بعد کیے گئے فیصلوں پر سوال اٹھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ اس صورتحال پر سلیکشن کمیٹی کو افسوس کرنا چاہیے کیونکہ ٹیم کے انتخاب میں درست سمت نظر نہیں آتی۔

یہ بھی پڑھیے: چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو مکمل فری ہینڈ دیدیا

انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کو اس بات کا واضح اندازہ نہیں کہ کس کھلاڑی کو کس فارمیٹ میں کپتان بنانا چاہیے، بلکہ جلد بازی میں فیصلے کر لیے جاتے ہیں۔ ان کے مطابق ‘سرجری’ کے نام پر سینئر کھلاڑیوں کو باہر بٹھا دیا گیا حالانکہ ان میں سے کئی کی ون ڈے کرکٹ میں بہت اچھی کارکردگیاں موجود تھیں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اس کے برعکس چند ایسے نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا جنہوں نے مشکل سے چند ڈومیسٹک یا فرسٹ کلاس میچز کھیلے تھے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب ڈومیسٹک کرکٹ کا معیار ہی اس سطح کا نہیں تو ایسے کھلاڑی اچانک قومی ٹیم میں آ کر کس طرح جگہ مضبوط کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کی کیپ دینا کوئی حل نہیں اور نہ ہی اسے سرجری کہا جا سکتا ہے۔ ان کے بقول اگر واقعی بہتری لانا ہے تو اصل سرجری سلیکشن کمیٹی کے نظام میں ہونی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی