محض سرکاری محکمہ بننے سے ملازمین سول سرونٹ نہیں بن جاتے، سپریم کورٹ

پیر 16 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے پنجاب ایمرجنسی سروس یعنی ریسکیو 1122 کے ملازمین سے متعلق ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ریسکیو 1122 کے اہلکار سول سرونٹس کی تعریف میں نہیں آتے۔

سپریم کورٹ کے مطابق ریسکیو سروس کے اہلکار کی حیثیت پبلک سرونٹس کی ہے، لہٰذا ان کے سروس معاملات سننے کا اختیار پنجاب سروس ٹربیونل کو حاصل نہیں۔

یہ فیصلہ جسٹس عائشہ ملک نے تحریری صورت میں جاری کیا جس میں حکومتِ پنجاب کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے پنجاب سروس ٹریبونل کا حکم نامہ کالعدم قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شک کا فائدہ ملزم کو، سپریم کورٹ نے باپ کی سزائے موت کالعدم قرار دے دی

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ محض کسی ادارے کے سرکاری محکمہ بن جانے سے اس کے ملازمین خود بخود سول سرونٹس نہیں بن جاتے۔

عدالت کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے ملازمین ایک علیحدہ قانونی فریم ورک اور پنجاب ایمرجنسی سروس رولز 2007 کے تحت ریگولیٹ ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: خواتین کی گواہی آدھی یا مکمل؟ سپریم کورٹ نے وفاق و صوبوں کو نوٹس جاری کر دیے

عدالتِ عظمیٰ نے قرار دیا کہ 2021 میں کی گئی ترمیم کے بعد بھی پنجاب ایمرجنسی سروس ایک آزاد قانونی ادارے کے طور پر کام کر رہی ہے، اس لیے اس کے ملازمین کے سروس معاملات پر پنجاب سروس ٹربیونل کا دائرہ اختیار نہیں بنتا۔

کیس کے مطابق ریسکیو 1122 کے ڈرائیور محمد خلیل نے اپنے خلاف ہونے والی محکمانہ تادیبی کارروائی کو پنجاب سروس ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔

مزید پڑھیں: تکنیکی بنیاد پر انصاف کے دروازے بند نہیں کیے جا سکتے، سپریم کورٹ

سروس ٹربیونل نے اس معاملے پر نئے سرے سے باقاعدہ انکوائری کرنے کا حکم دیا تھا۔

بعد ازاں حکومتِ پنجاب نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ریسکیو 1122 کے ملازمین مخصوص قانونی ڈھانچے کے تحت پبلک سرونٹس ہیں، اس لیے پنجاب سروس ٹربیونل کو ان کے سروس معاملات سننے کا اختیار حاصل نہیں۔

سپریم کورٹ نے حکومتِ پنجاب کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے سروس ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور واضح کیا کہ ریسکیو 1122 کے ملازمین کے سروس معاملات کے لیے متعلقہ قانونی فریم ورک ہی لاگو ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ 2034 سے قبل لاکھوں پاکستانی ورکرز کی تربیت کا بڑا منصوبہ

’ہم آپ کے شکر گزار ہیں ‘، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا پاکستان کے سفارتی کردار کا اعتراف

پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم، امریکی چارج ڈی افیئرز نیٹالی بیکر کا اہم ویڈیو پیغام جاری

خواجہ آصف کا پارلیمنٹ میں سخت مؤقف، ’ویگو ڈالے‘ کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ

پاکستان کے معدنی ذخائر عالمی سرمایہ کاری کی توجہ کا مرکز، 6 کھرب ڈالر کے امکانات

ویڈیو

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

بلوچستان سے عالمی میدان تک، ثروت فاطمہ کا متاثر کن بیڈمنٹن سفر

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟