فرشی شلوار آؤٹ، فرشی شرٹس ان؟ اس عید خواتین کے فیشن میں کیا نیا ٹرینڈ آنے والا ہے؟

پیر 16 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں فیشن کے رجحانات ہر سال بالخصوص عید کے موقع پر نمایاں طور پر تبدیل ہوتے رہتے ہیں جب معروف ڈیزائنرز اور فیشن برانڈز نئے انداز متعارف کراتے ہیں۔ گزشتہ سال مختصر قمیص کے ساتھ فرشی شلوار کا ٹرینڈ بے حد مقبول رہا تھا۔ اس ٹرینڈ کو ڈیزائنرز، فیشن برانڈز، شوبز شخصیات اور ملک بھر کی خواتین نے بھرپور انداز میں اپنایا تھا۔

 بعد ازاں یہ رجحان سرحد پار بھارت تک بھی پہنچ گیا جہاں متعدد بھارتی انفلوئنسرز اور اداکارائیں بھی اس طرز کے لباس میں نظر آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: فرشی شلوار بھی ملتانی کڑھائی والے سوٹ کو مات نہ دے سکی

تاہم رواں سال اس ٹرینڈ میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے اور فرشی شلوار کی جگہ اب ’فرشی شرٹس‘ کا انداز متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اگرچہ لمبی قمیصں گزشتہ تقریباً ایک دہائی سے فیشن کا حصہ رہی ہے لیکن اس مرتبہ ڈیزائنرز نے ان کی لمبائی مزید بڑھا کر انہیں پاؤں تک لمبا کر دیا ہے جسے اب فرشی شرٹس کا نام دیا جا رہا ہے۔

معروف فیشن ڈیزائنر کرن افضال نے اس نئے رجحان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال فرشی شلوار کا ٹرینڈ تھا جبکہ اس سال فرشی شرٹس فیشن میں شامل ہو رہی ہیں جو پاؤں تک لمبی ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فرشی شلوار کا بخار: یہ پہناوا کس کے لیے موزوں، ماریہ بی نے بتادیا

ان کے مطابق اس وقت خواتین فل لینتھ شرٹس کو پلازو اور شلوار کے ساتھ پہننے کو ترجیح دے رہی ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ابھی ہر طبقہ اس رجحان کو مکمل طور پر نہیں اپنا سکا لیکن فیشن ڈیزائنرز اس سیزن میں فرشی شرٹس کے ملبوسات تیار کرنے میں مصروف ہیں۔

قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں میں اضافے کے باعث ملبوسات کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں جس کا اثر فیشن انڈسٹری اور خریداروں دونوں پر پڑ رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواج پاکستان کو خراج تحسین

آپریشن غضب للحق: پاک افواج کی افغانستان میں کامیاب فضائی کارروائیاں، ایمونیشن اور ٹیکنیکل انفرااسٹرکچر تباہ

افغانستان میں کسی اسپتال کو نشانہ نہیں بنایا گیا، پاکستان نے افغان طالبان کا دعویٰ مسترد کردیا

پی ایس ایل 11: ٹکٹوں کی فروخت کب سے شروع ہوگی؟ تاریخ کا اعلان کردیا گیا

کراچی: ایف آئی اے کی بی آئی ایس پی کے دفتر پر کارروائی، اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا

ویڈیو

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

ٹرمپ کا رونا دھونا شروع، پہلے بھڑکیں اب منتیں، نیتن یاہو ہلاک؟ جنید صفدر کا ہنی مون

بنگلہ دیش: ایک لاکھ افراد کے لیے افطاری تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی دیگ نصب

کالم / تجزیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب