چوہدری شوگر مل کیس: نیب نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کردیا

پیر 16 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیب نے چوہدری شوگر مل کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے 4 فروری 2026 کے فیصلے کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔

نیب کی اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

اس کیس کی شروعات چوہدری شوگر مل کے بینک اکاؤنٹس میں مشکوک ادائیگیوں کے بعد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت انکوائری سے ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: چوہدری شوگر ملز کیس : سپریم کورٹ نے مریم نواز کو ریلیف دے دیا

انکوائری کے نتیجے میں 8 اگست 2019 کو مریم نواز کو 48 روز کے لیے گرفتار کر کے جوڈیشل کسٹڈی میں دیا گیا۔

بعد ازاں مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ کے سامنے ضمانت کے لیے درخواست دائر کی۔

3 اپریل 2024 کو نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے سیکشن 31 بی ون کے تحت کارروائی واپس لے لی۔

مزید پڑھیں: گزشتہ 5 سال میں کس سیاستدان نے قید میں عید منائی اور کون اب بھی جیل میں ہے؟

کارروائی ختم ہونے کے بعد مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی جس میں 7 کروڑ روپے کی واپسی کا تقاضا کیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے احتساب عدالت لاہور کو حکم دیا کہ وہ ایک ماہ میں اس درخواست پر فیصلہ کرے۔

نیب کا مؤقف ہے کہ انکوائری اسٹیج پر کیس واپس لینے کی صورت میں احتساب عدالت کے پاس کوئی عدالتی اختیار نہیں اور جب قانون میں عدالتی منظوری کا تقاضا نہ ہو تو اسے عدالتی فیصلے کے ذریعے شامل نہیں کیا جا سکتا۔

مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے سے ہٹانے کیخلاف حمزہ شہباز کی نظر ثانی کی درخواست منظور

علاوہ ازیں، لاہور ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کے دفتر کو نوٹس جاری کیے بغیر ازخود فیصلہ جاری کیا، جو نیب کے مطابق اس کا دائرہ اختیار نہیں تھا۔

اپیل ایڈیشنل پروسیکیوٹر جنرل کے ذریعے دائر کی گئی ہے اور اب وفاقی آئینی عدالت اس پر فیصلہ کرے گی کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم کیا جائے یا برقرار رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا ایران جنگ بندی: وزیراعظم کا سفارتی کوششوں میں تعاون فراہم کرنے والے ممالک سے اظہار تشکر

آپریشن ایپک فیوری کامیاب، ایران کو بڑی شکست دی، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ

ایوانِ صدر میں سفارتی تقریب، 6 ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے اہم اور مثبت کردار ادا کیا، رجب طیب ادروان

ویڈیو

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟