افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں، طالبان کی جانب سے شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کا پروپیگنڈا کیا جانے لگا

پیر 16 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افواج پاکستان کی جانب سے افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اور اب کابل کی جانب سے یہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے شہری علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے اس دعوے پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کی جانب سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کیے گئے حملوں کے دوران کابل میں منشیات کے عادی افراد کے ایک اسپتال کو نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: پاک افغان جنگ بندی کے لیے ترکیہ اور ایران سرگرم، کیا اس بار کوششیں کامیاب ہوسکیں گی؟

تجزیہ کاروں کے مطابق ماضی میں بھی ایسا دیکھا گیا ہے کہ جب دہشتگردی سے منسلک کسی مقام کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو بعد ازاں اسے کسی شہری ادارے یا اسپتال کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔

بین الاقوامی رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ افغان سرزمین پر متعدد شدت پسند تنظیمیں اور ہزاروں غیر ملکی جنگجو موجود ہیں۔ ان میں تحریک طالبان پاکستان اور القاعدہ جیسے گروہ بھی شامل بتائے جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کارروائیاں ان نیٹ ورکس کے خلاف کی جاتی ہیں جو سرحد پار دہشتگردی کی منصوبہ بندی اور معاونت میں ملوث ہوتے ہیں۔

ان کے مطابق ایسے بیانات اکثر اس وقت سامنے آتے ہیں جب دہشتگردی سے متعلق مراکز کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاک افغان جنگ کے تناظر میں سرمایہ کار کیا سوچتے ہیں؟

تجزیہ کاروں کے مطابق اصل مسئلہ کسی مبینہ اسپتال کا نہیں بلکہ افغان سرزمین پر سرگرم وہ شدت پسند نیٹ ورک ہیں جو خطے کے امن و استحکام کے لیے چیلنج بنے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ افواج پاکستان کا افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن غضب للحق جاری ہے، جس میں اب تک سینکڑوں دہشتگرد ہلاک ہو چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواج پاکستان کو خراج تحسین

آپریشن غضب للحق: پاک افواج کی افغانستان میں کامیاب فضائی کارروائیاں، ایمونیشن اور ٹیکنیکل انفرااسٹرکچر تباہ

افغانستان میں کسی اسپتال کو نشانہ نہیں بنایا گیا، پاکستان نے افغان طالبان کا دعویٰ مسترد کردیا

پی ایس ایل 11: ٹکٹوں کی فروخت کب سے شروع ہوگی؟ تاریخ کا اعلان کردیا گیا

کراچی: ایف آئی اے کی بی آئی ایس پی کے دفتر پر کارروائی، اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا

ویڈیو

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

ٹرمپ کا رونا دھونا شروع، پہلے بھڑکیں اب منتیں، نیتن یاہو ہلاک؟ جنید صفدر کا ہنی مون

بنگلہ دیش: ایک لاکھ افراد کے لیے افطاری تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی دیگ نصب

کالم / تجزیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب