پی ایس ایل 11: ٹکٹوں کی فروخت کب سے شروع ہوگی؟ تاریخ کا اعلان کردیا گیا

پیر 16 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں سیزن کے ٹکٹ کی آن لائن اور آف لائن دستیابی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

پی ایس ایل 11 کے ٹکٹ منگل 17 مارچ سے دستیاب ہوں گے، پہلے مرحلے میں ٹکٹس دوپہر 12 بجے سے آن لائن خریداری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ شائقین کرکٹ ایونٹ کے ٹکٹ نجی کورئیر کمپنی کی ویب سائٹ اور مخصوص سینٹرز سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی باضابطہ رونمائی، نام بھی رکھ دیا گیا

اس بار پی ایس ایل میں پہلی مرتبہ 8 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ایونٹ میں مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے۔ میچز لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور پشاور میں ہوں گے، جن میں سے فیصل آباد اور پشاور پہلی بار ایونٹ کی میزبانی کریں گے۔

ٹکٹ کی قیمتیں مختلف شہروں کے مطابق رکھی گئی ہیں، جس کے مطابق لاہور اور کراچی کے لیے ٹک کی قیمت 250 روپے مقرر ہے، جبکہ فیصل آباد میں میچ دیکھنے کے لیے ٹکٹ 300 روپے میں خریدنا ہوگا۔ اس کے علاوہ ملتان اور راولپنڈی کے لیے ٹکٹ کی قیمت 400 روپے رکھی گئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 8 ٹکٹ خریدے جا سکتے ہیں۔

کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں محدود تعداد میں ای ٹکٹ کی سہولت دستیاب ہوگی، جبکہ پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم میں 28 مارچ کو پشاور زلمی اور پنڈی زلز کے میچ کے لیے فیملی انکلوژر مختص کیا گیا ہے، جس کے وی آئی پی فیملی زون ٹکٹ 2 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گے۔

تمام اسٹیڈیمز میں مختلف گیلریز کے ٹکٹس کے علاوہ کارپوریٹ باکس بھی دستیاب ہیں۔

مزید پڑھیں: کس شہر میں کتنے میچز ہوں گے؟ پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان

پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ ٹکٹوں کی فروخت نئے سیزن کا آغاز ہے اور کوشش کی گئی ہے کہ قیمتیں کم رکھی جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین اسٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ نئی ٹیموں کے ساتھ نئے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے اور توقع ہے کہ اس سال کا سیزن بھی شاندار ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواج پاکستان کو خراج تحسین

آپریشن غضب للحق: پاک افواج کی افغانستان میں کامیاب فضائی کارروائیاں، ایمونیشن اور ٹیکنیکل انفرااسٹرکچر تباہ

افغانستان میں کسی اسپتال کو نشانہ نہیں بنایا گیا، پاکستان نے افغان طالبان کا دعویٰ مسترد کردیا

کراچی: ایف آئی اے کی بی آئی ایس پی کے دفتر پر کارروائی، اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا

قومی کرکٹ ٹیم کو پے درپے شکستیں، شاہد آفریدی سلیکشن کمیٹی پر برس پڑے

ویڈیو

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

ٹرمپ کا رونا دھونا شروع، پہلے بھڑکیں اب منتیں، نیتن یاہو ہلاک؟ جنید صفدر کا ہنی مون

بنگلہ دیش: ایک لاکھ افراد کے لیے افطاری تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی دیگ نصب

کالم / تجزیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب