پاکستان نے افغان طالبان کے الزامات کو ’جھوٹا بیانیہ‘ قرار دے دیا

منگل 17 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے افغان طالبان حکومت کی جانب سے اس دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے کہ جس میں پاکستان کو کابل میں منشیات بحالی کے ایک اسپتال کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں عطا اللہ تارڑ نے اسپتال کو نشانہ بنانے کے الزام کو ’مکمل طور پر بے بنیاد‘ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے پیچھے افغانستان، بنوں حملے کے تانے بانے بھی کابل سے جا ملے

’پاکستان صرف ان فوجی و دہشت گرد اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے جو براہ راست یا بالواسطہ طور پر پاکستان کے اندر دہشت گردی کی منصوبہ بندی، سہولت کاری، پناہ گاہ، تربیت یا معاونت میں ملوث ہیں۔‘

وفاقی وزیر کے مطابق 16 مارچ کی رات کابل اور ننگرہار میں کیے گئے حملے ’انتہائی درست، سوچے سمجھے اور پیشہ ورانہ‘ تھے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کسی اسپتال، منشیات بحالی مرکز یا کسی بھی شہری تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا گیا بلکہ صرف عسکری اور دہشت گرد انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا، جن میں اسلحہ اور تکنیکی سازوسامان کے ذخیرے شامل تھے۔

عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ ان کارروائیوں کی ویڈیو فوٹیج وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے فوری طور پر جاری کی گئی، جس سے اہداف کی نوعیت واضح ہو جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: آپریشن غضب للحق: پاکستان کی افغانستان میں فضائی کارروائیاں، 4 دہشتگرد ٹھکانے تباہ

ان کے مطابق کابل میں نظر آنے والی آگ اور ثانوی دھماکے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ اسلحہ کے ذخیرے کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے افغان طالبان حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ ماضی میں بھی ’جھوٹے بیانیے، مسخ شدہ دعوے، پرانی ویڈیوز اور سوشل میڈیا پوسٹس میں رد و بدل‘ کے ذریعے گمراہ کن پروپیگنڈا کرتی رہی ہے، اور حالیہ الزام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

مزید پڑھیں: پاک افغان کشیدگی: پاکستان کی فوجی طاقت کے مقابلے میں کابل کے پاس کونسے آپشنز باقی ہیں؟

وفاقی وزیر نے کہا کہ اصل مسئلہ بدستور برقرار ہے کہ افغان طالبان کے زیر کنٹرول علاقوں سے دہشتگردی کا خطرہ موجود ہے، جو نہ صرف پاکستان بلکہ خطے اور دنیا کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ دہشتگردی میں منشیات کےعادی افراد اور معصوم بچوں کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی سرزمین اور شہریوں کے دفاع کے لیے ہر ضروری اقدام جاری رکھے گا اور سرحد پار دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں ہنگامہ آرائی کی منصوبہ بندی،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی لیک آڈیو کال سامنے آگئی

کان کنی تنازع خونریز تصادم میں بدل گیا، بی جے پی رہنما سمیت 3 افراد زندہ جل کر ہلاک

آزاد کشمیر انتخابات 2026: مسلم لیگ (ن) نے 37 حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

’تاریخ میں لکھا جائے گا کہ پاکستان نے تیسری عالمی جنگ کو روکا‘، ایران-امریکا معاہدے کے بعد پاکستان کی عزت میں مزید اضافہ

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی فوجی سازوسامان واپس لے سکتے ہیں، ٹرمپ

ویڈیو

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ