مغربی امریکا میں شدید برفانی طوفان کی پیش گوئی، نظام زندگی بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ

ہفتہ 2 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مغربی امریکا کی ریاستوں میں واقع سیرا نیواڈا شدید برفانی طوفان کی زد میں آنے والا ہے، جہاں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ برفباری اور تیز ہواؤں کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں۔

امریکی ویدر پریڈکشن سینٹر کے مطابق یہ طاقتور طوفان بحرالکاہل سے آنے والے موسمی نظام کے باعث تشکیل پا رہا ہے، جس کے نتیجے میں نمی کی شدت معمول سے تقریباً 90 فیصد زیادہ ہو گئی ہے۔ اس کے باعث سیرا نیواڈا کے بلند پہاڑی علاقوں میں 3 سے 4 فٹ تک برفباری متوقع ہے، جبکہ 6 ہزار فٹ سے زائد بلندی پر 1 سے 2 فٹ برف پڑنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اپریل کی تاریخی برفباری: ماسکو اور امریکا میں ریکارڈ توڑ طوفان

محکمہ موسمیات کے مطابق ابتدائی طور پر 7 ہزار فٹ یا اس سے بلند علاقوں میں برفباری شروع ہوگی، تاہم منگل کی صبح تک برف کی سطح اچانک کم ہو کر 4 ہزار 500 فٹ تک آ سکتی ہے، جس سے مزید علاقوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

طوفان کے دوران تیز ہوائیں بھی چلیں گی، جن کی رفتار 50 سے 70 میل فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہے جبکہ بعض مقامات پر یہ 80 میل فی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

سفری صورت حال بھی شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ڈونر پاس پر واقع انٹر اسٹیٹ 80 اور ایکو سمٹ پر واقع ہائی وے 50 پر شدید برفباری اور تاخیر کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ ایسٹرن سیرا کی ہائی وے 395 پر برف اور پھسلن والی صورتحال متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بارش، ژالہ باری اور برفباری سے موسم سرد، بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

حکام کے مطابق اتوار کی رات سے پیر تک اہم شاہراہیں کئی گھنٹوں کے لیے بند ہو سکتی ہیں۔ اگر دونوں مرکزی راستے بیک وقت بند ہوئے تو سیرا نیواڈا کے مرکزی علاقے سے گزرنے کا کوئی متبادل راستہ دستیاب نہیں ہوگا۔

مزید برآں، 5 ہزار فٹ سے زائد بلندی پر بیشتر گاڑیوں کے لیے چینز (زنجیریں) لگانا لازمی قرار دیا جا سکتا ہے، حتیٰ کہ آل وہیل ڈرائیو یا فور وہیل ڈرائیو گاڑیوں کے لیے بھی یہ پابندی لاگو ہو سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

آزاد کشمیر میں عوام نے دنگا فساد کو مسترد کر کے ترقی کو چنا، اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، مریم نواز

شام غم کی سحر نہیں ہوتی!

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی