امریکا نے توانائی پابندی ختم کرنے کو کیوبا کی قیادت میں تبدیلی سے مشروط کردیا

منگل 17 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیوبا کے حوالے سے سخت مؤقف سامنے آیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ امریکا نے کیوبا کی قیادت میں تبدیلی کو توانائی پابندی ختم کرنے سے مشروط کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی انتظامیہ نے کیوبا حکام کو پیغام دیا ہے کہ صدر میگوئل دیاز کینیل کا عہدہ چھوڑنا جاری مذاکرات کا اہم مقصد ہے اور اسی صورت میں امریکی تیل پابندی میں نرمی ممکن ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیوبا کو تیل کی فراہمی روکنے کا امریکی منصوبہ، حکومت کو دباؤ میں لانے کی کوشش

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب شدید ایندھن بحران کے باعث کیوبا کا قومی بجلی نظام تقریباً منہدم ہوچکا ہے اور ملک کی تقریباً 11 ملین آبادی طویل لوڈشیڈنگ اور اندھیرے کا سامنا کررہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق وینزویلا میں سیاسی تبدیلیوں کے بعد امریکا نے کیوبا کو ایندھن کی فراہمی پر دباؤ مزید بڑھا دیا، جس سے توانائی بحران شدت اختیار کرگیا۔

وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کیوبا پر اپنے اثر و رسوخ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کیوبا کے حوالے سے بڑا کردار ادا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور موجودہ حالات میں امریکا کے پاس مختلف آپشنز موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیاں، کیوبا کے صدر نے امریکا کے ساتھ مذاکرات سے انکار کردیا

سفارتی ذرائع کے مطابق واشنگٹن ممکنہ عبوری سیاسی بندوبست پر بھی غور کررہا ہے تاکہ ملک میں استحکام برقرار رکھا جا سکے، تاہم امریکی مؤقف یہی ہے کہ توانائی پابندی کے خاتمے کے لیے  موجودہ حکومت کی تبدیلی  ضروری شرط ہے۔

دوسری جانب کیوبا حکومت نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحران کے حل کے لیے  بات چیت جاری ہے، تاہم ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘