کنٹونمنٹ بورڈ ملازمین فیڈرل سروس ٹریبونل کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے، سپریم کورٹ

بدھ 18 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے فیڈرل سروس ٹریبونل کا 20 نومبر 2023 کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے واضح کیا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ملازمین سول سرونٹس کی تعریف میں شامل نہیں ہوتے، اور لہٰذا فیڈرل سروس ٹریبونل کے پاس ان کی اپیلیں سننے کا اختیار نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:سعودی سپریم کورٹ نے عام مسلمانوں سے عید کا چاند دیکھنے کی اپیل کیوں کی؟

سپریم کورٹ نے کہا کہ سروس ٹریبونلز ایکٹ سے سیکشن 2 اے کے خاتمے کے بعد کنٹونمنٹ ملازمین فیڈرل سروس ٹریبونل سے رجوع نہیں کر سکتے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ ملازمین کے سروس معاملات پاکستان کنٹونمنٹ سرونٹس رولز 1954 کے تحت چلتے ہیں۔ متاثرہ ملازمین محکمانہ کارروائی کے خلاف آرٹیکل 199 کے تحت ہائیکورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ ملازم قیصر محمود کے خلاف نئی انکوائری 3 ماہ کے اندر مکمل کی جائے، اور اسے انکوائری میں مکمل دفاع کا موقع فراہم کیا جائے۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی ہرجانہ کیس: حق دفاع ختم کرنے پر نظرثانی کی سماعت

سیالکوٹ کنٹونمنٹ بورڈ نے قیصر محمود کو سرکاری رہائش گاہ کرائے پر دینے اور غیر حاضری کے الزام میں برخاست کیا تھا، جس پر فیڈرل سروس ٹریبونل نے پہلے اس برطرفی کو کالعدم قرار دے کر دوبارہ انکوائری کا حکم دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف کا خواتین کے شوہر اور سسرالیوں کے لیے اہم پیغام

دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

حکومت سے مذاکرات ناکام، گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا آغاز کردیا

آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپیئن شپ میں پاکستان کی تاریخی کامیابی، سلور میڈل جیت لیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر