حکومت سے مذاکرات ناکام، گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا آغاز کردیا

ہفتہ 8 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات میں کوئی حتمی پیشرفت نہ ہونے کے بعد آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے آج سے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال شروع کردی، جس کے باعث گڈز ٹرانسپورٹرز نے اپنی گاڑیاں کھڑی کردی ہیں۔

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز اونرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد اویس چوہدری کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کے ساتھ حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے اور فریقین کے درمیان مطالبات کے حوالے سے حتمی پیشرفت نہ ہوسکی۔

مزید پڑھیں: گڈز ٹرانسپورٹرز کے بعد آل پاکستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے بھی پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا

محمد اویس چوہدری نے بتایا کہ مذاکرات کا اگلا دور پیر کو متوقع ہے، تاہم مطالبات منظور ہونے تک پہیہ جام ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے اور حکومت سے توقع ہے کہ پیر کو ہونے والے مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عملی پیش رفت کی جائے گی۔

ٹرانسپورٹرز کے اہم مطالبات

گڈز ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں کے روزانہ تعین کا فیصلہ واپس لینے اور اس کی قیمت ماہانہ بنیاد پر مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کے دیگر مطالبات میں یکم جون 2024 کے ٹول ٹیکس نرخوں کی بحالی، ٹول ٹیکس میں مزید اضافہ نہ کرنا اور آئندہ ایک سال کے دوران نئے ٹول پلازے قائم نہ کرنا شامل ہیں۔

ٹرانسپورٹرز نے گڈز ٹرانسپورٹرز پر عائد 7 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کو کم کرکے 2 فیصد کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اس کے علاوہ ملک بھر میں ایکسل لوڈ قوانین کا یکساں نفاذ اور اوورلوڈنگ کی روک تھام سورس پوائنٹس سے کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

کسٹمز قانون واپس لینے کا بھی مطالبہ

محمد اویس چوہدری نے کسٹمز قانون واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال مکمل طور پر پرامن ہے۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں گڈز ٹرانسپورٹ سروس معطل، اشیائے ضروریہ کی قلت کا خدشہ بڑھ گیا

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ ٹرانسپورٹرز کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں تاکہ ملک میں گڈز ٹرانسپورٹ کا نظام دوبارہ بحال ہوسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف کا خواتین کے شوہر اور سسرالیوں کے لیے اہم پیغام

دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپیئن شپ میں پاکستان کی تاریخی کامیابی، سلور میڈل جیت لیا

میر رضا علی کیس: قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم مکمل، ڈی این اے نمونے لیبارٹری ارسال، مبینہ آڈیو بھی وائرل

پرائز بانڈز رکھنے والے شہریوں کے لیے اہم خبر، کمرشل بینکوں کے لیے نئی ہدایات جاری

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر