صدر زرداری کا ایرانی رہنما ڈاکٹر علی اردشیر لاریجانی کی شہادت پر گہرا افسوس اور تعزیت

بدھ 18 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر آصف علی زرداری نے ایران کے سینئر رہنما ڈاکٹر علی اردشیر لاریجانی کی شہادت پر گہرا افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ صدر نے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام سے خلوص دل سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:ایرانی سیکیورٹی چیف علی لاریجانی اور کمانڈر غلام رضا سلیمانی اسرائیلی حملوں میں شہید

صدر زرداری نے ڈاکٹر لاریجانی کے نومبر 2025 میں پاکستان کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

صدر نے ڈاکٹر لاریجانی کی کوششوں کو پاکستان ایران تعلقات میں مثبت پیش رفت کی مضبوطی کے لیے قابل ستائش قرار دیا۔

صدر نے کہا کہ موجودہ کشیدگی انسانی جانوں اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا رہی ہے، جس کے نتیجے میں خطے میں اقتصادی اثرات اور عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے۔ انہوں نے تمام فریقین سے جارحیت ختم کرنے کی اپیل کی اور زور دیا کہ مذاکرات اور سفارت کاری کو ترجیح دی جائے۔

مزید پڑھیں:اسرائیل خطے میں نئی جنگ بھڑکانا چاہتا ہے، علی لاریجانی

صدر زرداری نے امید ظاہر کی کہ حالات جلد مستحکم ہوں گے اور مزید انسانی جانوں کے ضیاع اور خطے میں پھیلاؤ سے قبل امن قائم ہو جائے گا۔ پاکستان تمام کوششوں کی حمایت کے لیے پرعزم ہے جو کشیدگی کو کم کرنے اور امن کو فروغ دینے کے لیے کی جا رہی ہیں اور خطے میں تناؤ کم کرنے کے لیے مذاکرات اور سفارتی اقدامات میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘