محکمہ موسمیات نے ملک میں بارش اور برف باری کی پیشگوئی کردی

بدھ 18 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے مطابق آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ بعض بالائی علاقوں میں برفباری بھی ہو سکتی ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش کے ساتھ برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے باعث پہاڑی علاقوں میں سڑکوں کی صورتحال متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ استور، سکردو، ہنزہ اور وادی نیلم میں بھی اسی نوعیت کے موسم کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ اور گوادر میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں، جن میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان شامل ہیں، میں بھی بارش کی توقع ہے۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے اضلاع چترال، سوات، دیر، پشاور اور دیگر علاقوں میں بھی بارش اور برفباری متوقع ہے، جبکہ 18 سے 21 مارچ کے دوران بالائی علاقوں میں یہ سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

موجودہ موسمی صورتحال کے باعث برفانی تودے گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے، لہٰذا شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور خصوصاً حساس و پہاڑی علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کا بھی الرٹ جاری کیا ہے۔

ادارے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کی جانب سے صورتحال کی مسلسل نگرانی جاری ہے اور عوام کے ساتھ ساتھ متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات سے بروقت آگاہ کیا جا رہا ہے۔ مزید برآں، مستند معلومات، ممکنہ خطرات اور حفاظتی رہنمائی کے لیے پاک این ڈی ایم اے کی ڈیزاسٹر الرٹ ایپ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کو سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کرنا ہی ہوگا، پاکستان کو دبایا نہیں جا سکتا، سینیئر سفارتکار جوہر سلیم

نام نہاد بلوچ یکجہتی کمیٹی کا اصل چہرہ بے نقاب، ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر بی ایل اے کا پرچم لہرا دیا گیا

سام سنگ نے نئے فولڈ ایبل فون کی جھلک دکھا دی، ڈیزائن میں بڑی تبدیلی

سال 2026 کے 6 ماہ: ٹیکنالوجی شعبہ عالمی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں، امریکا اس میدان میں پیچھے رہ گیا

مون سون کے دوران خطرات سے بچاؤ کے لیے جامع روڈ میپ کے تحت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں