عمران خان کے صاحبزادوں کے شناختی کارڈ کی تجدید تاحال نہیں ہوئی، تحریک انصاف کا عطا تارڑ کے بیان پر ردعمل

بدھ 18 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عمران خان کے بیٹوں کو اپنے والد سے ملاقات کی اجازت نہ دینے اور ویزا میں غیر معمولی تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پارٹی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق جمائمہ گولڈ اسمتھ کی جانب سے سامنے آنے والی تفصیلات نہ صرف تشویشناک ہیں بلکہ یہ موجودہ حکومت کی انسانی اقدار اور خاندانی حقوق کی خلاف ورزی کا واضح ثبوت ہیں۔

ویزا جاری کرنے میں تاخیر پر احتجاج

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ 2 ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ویزا جاری نہ ہونا جبکہ سرکاری طور پر 7 سے 10 دن کی مدت بتائی گئی تھی ایک دانستہ تاخیری حربہ ہے جس کا مقصد سیاسی انتقام ہے۔

ملاقات اور رابطے کی پابندی

پارٹی نے مزید کہا کہ نہ صرف بیٹوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی بلکہ انہیں اپنے والد سے فون یا خط کے ذریعے رابطے کی سہولت سے بھی محروم رکھا گیا ہے جو کسی بھی مہذب معاشرے کے اصولوں کے منافی ہے۔

عطا تارڑ کے مؤقف پر ردعمل

پی ٹی آئی نے اس بات کی نشاندہی کی کہ عطا تارڑ کے مطابق چونکہ بیٹے (این آئی سی او پی) نکوپ رکھتے ہیں اس لیے وہ پاکستان آ سکتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ دونوں بیٹوں نے کافی عرصہ قبل اپنے  نکوپ یعنی قومی شناختی کارڈ برائے اوورسیز پاکستانی کی تجدید کے لیے درخواست دی تھی جس پر تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

پی ٹی آئی کے مطابق یہ خاموشی اور تاخیر حکومتی بدنیتی کو ظاہر کرتی ہے۔

پی ٹی آئی کی اپیل

پارٹی نے موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر عمران خان کے بیٹوں کو اپنے والد سے ملاقات کی اجازت دی جائے خصوصاً اس صورتحال میں جب ان کی صحت کے حوالے سے بھی تشویش پائی جا رہی ہے۔

تحریک انصاف نے واضح کیا کہ خاندانی رشتوں کو سیاسی انتقام کی نذر کرنا غیر اخلاقی اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز