پی ایس ایل ٹرافی جیتنا ہی اہم نہیں، نئے کھلاڑیوں کو موقع فراہم کرنا بھی ضروری ہے، شاہین آفریدی

بدھ 18 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیم کی اصل کامیابی صرف ٹرافی جیتنے میں نہیں بلکہ نئے کھلاڑیوں کی تربیت اور انہیں مواقع فراہم کرنے میں بھی چھپی ہے۔

اسلام آباد میں جاری لاہور قلندرز کے کنڈیشنگ کیمپ کے دوران بات کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے بتایا کہ ہر سیزن سے قبل کیمپ کا انعقاد اس لیے کیا جاتا ہے تاکہ کھلاڑی ایک دوسرے کو بہتر سمجھیں اور ٹیم کے ماحول کے ساتھ ہم آہنگ ہو جائیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ گزشتہ 4 سے 5 سال ٹیم کے لیے انتہائی کامیاب رہے ہیں، خاص طور پر پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں۔

قومی فاسٹ بولر کے مطابق ملک بھر میں ٹرائلز کے ذریعے باصلاحیت کھلاڑی منتخب کیے گئے، انہیں مواقع فراہم کیے گئے، اور بعض کھلاڑی قومی سطح تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے، جو ٹیم کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔

شاہین آفریدی نے امید ظاہر کی کہ رواں سال بھی ٹرائلز کے ذریعے نئے نوجوان کھلاڑی سامنے آئے ہیں، اور ایک یا دو باصلاحیت نوجوان پی ایس ایل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ برسوں کے لیے بھی مضبوط کھلاڑی تیار کیے جا رہے ہیں۔

کپتان نے اس عزم کا اظہار کیاکہ نئے مقامی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے شامل ہونے اور نئے گراؤنڈز پر میچز کے انعقاد سے شائقین کرکٹ کو مزید دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمرعبداللہ نے امریکی سفیر سے ملاقات میں کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق بھارتی مؤقف کی مکمل نفی کردی

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی الوداعی ملاقات

بالی ووڈ کے سابق سپر اسٹار گووندا کا گھر ٹوٹنے سے بچ گیا، اہلیہ سنیتا آہوجا نے طلاق کا مقدمہ واپس لے لیا

چینی روبوٹ کمپنی کی اسٹاک مارکیٹ میں شاندار انٹری، پہلے ہی روز حصص میں 600 فیصد سے زیادہ اضافہ

عمران خان کو ریلیف سیاسی دباؤ سے نہیں، سپریم کورٹ سے ملا، پی ٹی آئی کی حکمت عملی پر سوالات اٹھ گئے

ویڈیو

پاکستان میں کون سے نئے صوبے بننے چاہئیں؟ اراکین پارلیمنٹ کی رائے

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد