عیدالفطر پر قیدیوں کے لیے ریلیف، صدرِ مملکت کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کا بھی سزا میں کمی کا اعلان

جمعرات 19 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آصف علی زرداری کی جانب سے عیدالفطر اور یومِ پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی کمی کی منظوری کے بعد مراد علی شاہ نے بھی سندھ میں قیدیوں کے لیے سزا میں 90 روز کی رعایت کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت کی عیدالفطر اور یومِ پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی کمی کی منظوری

ایوانِ صدر کے مطابق صدرِ مملکت نے مختلف اہم امور کی منظوری کے ساتھ ساتھ قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی کمی کی بھی اجازت دی، جس کا مقصد عید کے موقع پر انسانی ہمدردی کے تحت ریلیف فراہم کرنا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعلان کیا کہ صوبے کی جیلوں میں قیدیوں کو عیدالفطر کے موقع پر 90 دن کی معافی دی جائے گی۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ یہ رعایت دہشتگردی، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر لاگو نہیں ہوگی۔

اسی طرح قتل، زیادتی، اغوا، ڈکیتی، رہزنی، مالی بدعنوانی، منشیات اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرم بھی اس رعایت سے مستثنیٰ ہوں گے۔

حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد عید کے موقع پر مستحق قیدیوں کو ریلیف فراہم کرنا اور اصلاحی عمل کو فروغ دینا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں