فیکٹ چیک: عید جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام بے بنیاد

جمعہ 20 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات نے طالبان رجیم کے مبینہ ترجمان کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے دعوے کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے عیدالفطر کا احترام: حکومت پاکستان کا افغانستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن عارضی طور پر روکنے کا اعلان

وزارت کی جانب سے جاری کردہ فیکٹ چیک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے عیدالفطر کے پیش نظر خود عارضی جنگ بندی کا آغاز کیا تھا اور مغربی سرحد پر اس کی کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔ بیان کے مطابق اس حوالے سے کیے جانے والے تمام دعوے مکمل طور پر جھوٹے ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ یہ پروپیگنڈا ممکنہ طور پر طالبان حکومت کے اندر موجود بعض عناصر کی جانب سے پھیلایا جا رہا ہے، جس کا مقصد کسی ممکنہ دہشتگرد کارروائی یا دیگر اقدامات کے لیے جھوٹا جواز پیدا کرنا ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے اقوام متحدہ کا  پاک فوج کی فتنہ الخوارج اور طالبان رجیم کے خلاف کارروائیوں میں عارضی وقفے کا خیرمقدم

وزارت اطلاعات نے واضح کیا ہے کہ اگر افغان طالبان حکومت یا اس کے حمایت یافتہ عناصر کی جانب سے کسی بھی قسم کی دہشتگردی، سرحد پار حملہ یا ڈرون کارروائی کی گئی تو عارضی جنگ بندی فوراً ختم کر دی جائے گی اور آپریشن ’غضب للحق‘ دوبارہ پوری شدت کے ساتھ شروع کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

وزیراعظم شہباز شریف سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘