اقوام متحدہ کا  پاک فوج کی فتنہ الخوارج اور طالبان رجیم کے خلاف کارروائیوں میں عارضی وقفے کا خیرمقدم

جمعرات 19 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ نے پاکستان اور افغان طالبان  کے درمیان فوجی کارروائیوں میں طے پانے والے عارضی وقفے کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس میں مزید توسیع کی جائے گی۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران سیکریٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان عزیز حق نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ ایک مثبت پیشرفت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں آپریشن غضب  للحق، سیز فائر تک پاک فوج کی کامیابیاں کیا ہیں؟

اقوام متحدہ کے مطابق یہ فیصلہ ترکیہ، سعودی عرب اور قطر کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر کی گئی درخواستوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ وقفے کا آغاز بدھ کی شب بارہ بجے سے ہوگا اور یہ 23 مارچ تک جاری رہے گا۔

پاکستان کے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بھی اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں فریقین نے عید کے دوران فوجی کارروائیاں روکنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپنے اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کریں، چین کا پاکستان اور افغانستان پر جنگ بندی کے لیے زور

نائب ترجمان نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پہلے ہی کشیدگی کم کرنے، فوری جنگ بندی اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر زور دے چکے ہیں، اور موجودہ پیش رفت اسی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عید کے دوران طے پانے والا یہ وقفہ مزید طویل مدت تک جاری رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘