عیدالفطر کا احترام: حکومت پاکستان کا افغانستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن عارضی طور پر روکنے کا اعلان

بدھ 18 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومتِ پاکستان نے عیدالفطر کے موقع پر افغانستان میں دہشتگرد عناصر کے خلاف جاری آپریشن غضب للحق میں عارضی وقفے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بتایا کہ یہ فیصلہ عیدالفطر کے موقع پر اپنی جانب سے اور برادر اسلامی ممالک سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کی درخواست پر کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق یہ وقفہ 18 اور 19 مارچ 2026 کی درمیانی شب سے لے کر 23 اور 24 مارچ 2026 کی درمیانی شب تک مؤثر رہے گا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نیک نیتی اور اسلامی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔

تاہم واضح کیا گیا ہے کہ اگر اس دوران کسی بھی قسم کا سرحد پار حملہ، ڈرون حملہ یا پاکستان کے اندر دہشتگردی کا کوئی واقعہ پیش آیا تو آپریشن غضب للحق فوری طور پر پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ دوبارہ شروع کردیا جائے گا۔

دوست ممالک اور ثالث فریقین کی نیک نیتی کی قدر کرتے ہیں، طالبان ترجمان

دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ امارت اسلامی افغانستان دوست ممالک اور ثالث فریقین کی نیک نیتی کی قدر کرتی ہے۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے ایکس اکاؤنٹ پر کہا کہ عید الفطر کے موقع پر اور سعودی عرب، ترکی اور قطر جیسے بھائی ملکوں کی درخواست پر دفاعی آپریشنز ’رد الظلم‘ کو وقتی طور پر معطل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ افواج پاکستان کا افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن غضب للحق جاری ہے، اور اب تک کی گئی کارروائیوں میں سینکڑوں دہشتگرد ہلاک ہو چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں