پی ایس ایل ٹرافی مختلف شہروں سے ہوتی ہوئی لاہور پہنچ گئی

جمعہ 20 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی خوبصورت انفینیٹی ٹرافی مختلف شہروں کا سفر طے کرنے کے بعد لاہور پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی بہترین کرکٹ لیگز کی نئی رینکنگ جاری، پی ایس ایل کس پوزیشن پر؟

یہ ٹرافی اپنے ملک گیر دورے کے دوران پشاور سے لاہور لائی گئی۔

کراچی سے سفر کا آغاز

انفینیٹی ٹرافی کی رونمائی 11 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کی گئی تھی۔

مزید پڑھیے: پی ایس ایل ٹرافی جیتنا ہی اہم نہیں، نئے کھلاڑیوں کو موقع فراہم کرنا بھی ضروری ہے، شاہین آفریدی

اس کا باقاعدہ ٹور مزار قائد سے شروع ہوا جس کے بعد اسے شہر کے نمایاں مقامات جیسے ایمپریس مارکیٹ، سی ویو، میری ویدر ٹاور اور لیاری لے جایا گیا۔

حیدرآباد میں نمائش

حیدرآباد میں ٹرافی کو مکلی نیکروپولس، شاہ جہاں مسجد اور حیدرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں پیش کیا گیا جہاں شائقین نے اس کی جھلک دیکھی۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کا دورہ

1600  قیمتی پتھروں سے مزین اس ٹرافی نے اسلام آباد میں فیصل مسجد اور یادگارِ پاکستان کا رخ کیا جبکہ راولپنڈی میں اسے پی ایس ایل کی 2 ٹیموں کے مشترکہ ہوم گراؤنڈ میں بھی لے جایا گیا۔

شمالی علاقہ جات کی سیر

اسکردو میں انفینیٹی ٹرافی کو خوبصورت مقامات جیسے کھپلو فورٹ، کٹپانا ڈیزرٹ، گھواری، کیرس سسپنشن برج اور اپر کچورا جھیل پر بھی پیش کیا گیا، جہاں اس کی دلکش تصاویر سامنے آئیں۔

پشاور سے لاہور تک

پشاور میں ٹرافی کو تاریخی سیٹھی ہاؤس اور عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم لے جایا گیا۔ اب یہ لاہور پہنچ چکی ہے، جبکہ ٹورنامنٹ کے دوران اسے دیگر شہروں، خصوصاً ملتان اور کوئٹہ میں بھی لے جایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کے پی ٹی اور رومانیہ کی بندرگاہ قسطنطہ کے درمیان تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہتک عزت مقدمہ: علی ظفر کی سیشن عدالت میں کامیابی، میشا شفیع کا لاہور ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ

ایران معاہدے پر راضی نہ ہوا تو جنگ مزید شدت سے جاری رکھی جائے گی، امریکی وزیر دفاع کی دھمکی

کوئٹہ: بجلی چوری اور مالی بے ضابطگیوں کے خلاف کارروائیاں، اعداد و شمار جاری

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے خلاف بات کی تو سپورٹ نہیں کریں گے، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا