پی ایس ایل 11 ترانہ: عاطف اسلم اور آئمہ بیگ ایک ساتھ جلوہ گر، نئی آوازیں بھی شامل

جمعہ 20 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف گلوکار عاطف اسلم ٹورنامنٹ کے 11 ویں ایڈیشن کے ترانے کی قیادت کریں گے اور ان کے ساتھ ایک مضبوط خواتین میوزک گروپ بھی شامل ہوگا جس میں آئمہ بیگ، دانیہ کنول اور صابری سسٹرز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل ٹرافی مختلف شہروں سے ہوتی ہوئی لاہور پہنچ گئی

اگرچہ پاکستان سپر لیگ انتظامیہ یا پیپسی کی جانب سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں تاہم فنکاروں کی متنوع ٹیم سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اس بار کا ترانہ مختلف موسیقی اصناف کا امتزاج ہوگا۔

عاطف اسلم عالمی شہرت یافتہ گلوکار ہیں جن کے مشہور گانوں میں ’عادت‘ ’دل دیاں گلاں‘ اور ’پہلی نظر میں‘ شامل ہیں۔

دوسری جانب آئمہ بیگ نے کوک اسٹوڈیو میں اپنی پرفارمنس اور  پی ایس ایل کے 3 سابقہ ترانوں کے ذریعے شہرت حاصل کی جن میں ایک عاطف اسلم کے ساتھ بھی تھا۔

دانیہ کنول ایک ریپر ہیں، جو پی ایس ایل ترانوں میں اردو ریپ شامل کرنے کی روایت کو برقرار رکھتی ہیں۔ گزشتہ سال کے ترانے میں ینگ اسٹنرز بھی شامل تھے۔

مزید پڑھیے: عاطف اسلم کے لیے گائے کا باڑا ڈریسنگ روم میں تبدیل کردیا، اداکار سيفی حسن کا دلچسپ انکشاف

اس بار ایک نئی اور منفرد شمولیت ثمن سبری اور انعمتا سبری کی ہے جو مل کر صابری سسٹرز کہلاتی ہیں۔ یہ جوڑی صوفی موسیقی میں مہارت رکھتی ہے اور پاکستان کی پہلی آل ویمن قوالی گروپ کی قیادت کرتی ہے۔ حال ہی میں انہوں نے عاصم اظہر کے ساتھ ڈرامہ سیریل کے او ایس ٹی سے بھی شہرت حاصل کی۔

ماضی میں پی ایس ایل کے کچھ ترانے شائقین کی توقعات پر پورے نہیں اتر سکے۔ خاص طور پر سنہ 2023 کا ترانہ ’ سب ستارے ہمارے‘ زیادہ پسند نہیں کیا گیا جبکہ سال 2020 کے ترانے ’تیار ہیں‘ پر تنقید کے بعد عاصم اظہر نے مداحوں سے معذرت بھی کی تھی۔

گزشتہ سال لیگ کو اس بات پر بھی تنقید کا سامنا رہا کہ نئے ٹیلنٹ کو موقع نہیں دیا جا رہا اور بار بار وہی فنکار سامنے آ رہے ہیں۔ مثال کے طور پر علی ظفر نے پہلے 10 پی ایس ایل ترانوں میں سے 5 گائے تھے۔

مزید پڑھیں: آج کے کامیاب ترین گلوکار عاطف اسلم کا پہلا آڈیشن کیسا تھا؟ نئے انکشافات سامنے آگئے

تاہم اس سال دانیہ کنول اور سبری سسٹرز کی شمولیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ لیگ انتظامیہ نے مداحوں اور فرنچائزز کی آرا کو مدنظر رکھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس کارروائی کے دوران فائرنگ، ڈکیت گینگز کے 2 ارکان زخمی، سرچ آپریشن جاری

وزیراعظم شہباز شریف کا پُرامن باہمی طرزِ زندگی کے عالمی دن پر امن، رواداری اور انسانی حقوق کے فروغ کا عزم

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کو آئی سی سی اجلاس میں شرکت کی دعوت

مزید10کیسز کا سامنا، عبایا میں ملبوس انمول پنکی کو سٹی کورٹ پہنچا دیا گیا

حکومت کا بجٹ میں اضافی محصولات اور پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا فیصلہ، عالمی مالیاتی ادارے سے معاہدہ

ویڈیو

خیبر پختونخوا حکومت کے ترقیاتی دعوؤں پر عوام کی رائے

بھارت میں پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی آوازیں: یہ تبدیلی کیوں اور کیسے آئی؟

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

کالم / تجزیہ

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟