عاطف اسلم کے لیے گائے کا باڑا ڈریسنگ روم میں تبدیل کردیا، اداکار سيفی حسن کا دلچسپ انکشاف

منگل 3 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار و ہدایت کار سیفی حسن نے انکشاف کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ’سنگِ ماہ‘ کی شوٹنگ کے دوران گلوکار عاطف اسلم کی آمد سے قبل پروڈکشن ٹیم کو غیر معمولی انتظامات کرنا پڑے۔

سیفی حسن جن کا شمار پاکستان کے سینئر اور باصلاحیت ہدایتکاروں میں ہوتا ہےحال ہی میں تابش ہاشمی کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شریک ہوئے۔ گفتگو کے دوران انہوں نے ڈرامہ سیریل ’سنگِ ماہ‘ کی شوٹنگ سے جڑا ایک دلچسپ واقعہ سنایا۔

یہ بھی پڑھیں: جواد احمد نے راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم کو لالچی قرار دیدیا

ان کا کہنا تھا کہ ’سنگِ ماہ‘ کی شوٹنگ خیبر پختونخوا کے علاقے ڈھاڈر میں جاری تھی کہ عاطف اسلم کی آمد سے ایک دن قبل ان کی ٹیم کی جانب سے وینٹی وین کی فراہمی سے متعلق دریافت کیا گیا۔ سیفی حسن کے مطابق اگرچہ یہ منصوبہ کم بجٹ نہیں تھا تاہم مذکورہ مقام پر وینٹی وین کا انتظام کرنا انتہائی مشکل تھا۔

انہوں نے بتایا کہ عاطف اسلم کی آمد سے قبل پروڈکشن ٹیم نے عجلت میں متبادل انتظام کیا اور ایک گائے کے باڑے کو ڈریسنگ روم میں تبدیل کر دیا۔ باڑے کو لے کر اسے صاف کروایا گیا، رنگ و روغن کیا گیا، قالین بچھایا گیا اور محض 24 گھنٹوں میں اسے مکمل طور پر ایک ڈریسنگ روم کی شکل دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم، راحت فتح علی اور عابدہ پروین شادیوں میں پرفارمنس کے کتنے کروڑ لیتے ہیں؟

سیفی حسن کے مطابق عاطف اسلم کو ابتدائی طور پر اس جگہ کی اصل حقیقت کا علم نہیں تھا۔ بعد ازاں جب انہیں بتایا گیا کہ یہ مقام پہلے گائے کا باڑا تھا تو انہوں نے اس پر حیرت کا اظہار کیا اور اس خوب محظوظ ہوئے۔

سیفی حسن نے عاطف اسلم کو خوش اخلاق شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صورتحال کو خوش دلی سے قبول کیا اور کسی قسم کی ناگواری ظاہر نہیں کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی اداکارہ یامی گوتم نے 4 ماہ تک قرآن اور اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کیوں کیا؟

کنگ سلمان ریلیف کی پنجاب میں 8 ہزار 500 مستحق خاندانوں میں غذائی پیکجز کی تقسیم

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری، حلقہ بندیوں کا عمل شروع

لاہور: پی پی 154 کے پی ٹی آئی رہنما چوہدری اختر میو مسلم لیگ (ن) میں شامل

کراچی تجاوزات کیس، وفاقی آئینی عدالت نے سعید غنی کے خلاف توہین عدالت درخواست سمیت سماعت مقرر کر دی

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار