میں جیفری اپسٹین نہیں ہوں، فلوریڈا کے شخص کا ویڈیو وائرل ہونے پر ردعمل، لیکن کیا سب مان گئے؟

جمعہ 20 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلوریڈا کے ایک شخص نے اس وقت شدید ردعمل ظاہر کیا جب اس کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں جس میں صارفین نے کہا کہ وہ بدنام زمانہ فنانسر جیفری اپسٹین سے ملتا جلتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا سابق  امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے شوہر نے جیفری ایپسٹین کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں سفر کیا؟

اس شخص نے خود کو فلوریڈا کے رہائشی اور ’پام بیچ پیٹ‘ کے نام سے متعارف کرایا۔

ویڈیو میں ایک شخص کو اوپر کھلی کنورٹیبل گاڑی میں الٹی کیپ پہنے ہوئے ڈرائیونگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ گاڑی سے باہر ایک آواز سنی جاتی ہے جو کہتی ہے: ’اپسٹین زندہ ہے‘

یہ ویڈیو فوراً آن لائن وائرل ہو گئی اور دیکھنے والوں نے اس شخص کی شکل کا تجزیہ کرنا شروع کر دیا اور اسے سنہ 2019 میں نیویارک کی جیل میں مقدمے کے انتظار میں انتقال کرنے والے بدنام زمانہ فنانسر جیفری اپسٹین سے مشابہ قرار دیا۔

فلوریڈا کے شخص کی وضاحت

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد اس شخص نے سامنے آ کر خود کو ’پام بیچ پیٹ‘ کے طور پر متعارف کرایا اور وضاحت کی کہ وہ اس بات سے بے خبر تھا کہ اسے فلمایا جا رہا ہے۔ انہیں صرف تب احساس ہوا جب اس کے فون پر نوٹیفیکیشنز کی بھرمار ہو گئی۔

مزید پڑھیے: واشنگٹن میں ٹرمپ اور بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کا متنازع مجسمہ نصب

اپنی ویڈیو میں انہوں نے کہا ’ہیلو سب لوگ، میں پام بیچ پیٹ ہوں۔ میری ویڈیو اس لیے وائرل ہوئی کیونکہ کسی نے مجھے I-95 پر گاڑی چلاتے ہوئے ریکارڈ کر لیا، مجھے اس کا علم نہیں تھا اور اگلے لمحے میں وائرل سینسیشن بن گیا‘۔

انہوں نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ ’میں 4 گھنٹے تک فون استعمال نہیں کر رہا تھا اور مجھے نہیں پتا تھا کہ فون پر اس ویڈیو کے ہزاروں تبصرے آ رہے ہیں۔ یہ واقعی عجیب ہے۔ شکریہ‘۔

مزید پڑھیں: بدنام زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین سے روابط ثابت ہونے پر ورلڈ اکنامک فورم کے سربراہ عہدے سے مستعفی

جب انہیں پوچھا گیا کہ کیا وہ اپسٹین ہیں تو انہوں نے واضح طور پر کہا کہ میں جیفری اپسٹین نہیں ہوں، میں پام بیچ پیٹ ہوں‘۔

سوشل میڈیا کا ردعمل

تاہم وضاحت کے باوجود ویڈیو کو وائرل ہونے سے رک نہیں سکا اور صارفین اس پر اپنی رائے دیتے رہے۔

کچھ صارفین نے کہا کہ یہ شخص واقعی اپسٹین سے بہت ملتا جلتا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ بالکل وہی لگتا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیے: بل گیٹس نے جیفری ایپسٹین سے تعلق کو ’بڑی غلطی‘ قرار دیدیا، فاؤنڈیشن عملے سے معذرت

کچھ نے سوال اٹھایا کہ آیا ویڈیو میں کوئی ترمیم یا اے آئی کا استعمال ہوا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ اے آئی ہے۔

شکوک برقرار

کچھ لوگ اس شخص کی وضاحت پر شکوک میں مبتلا رہے۔ ایک نے کہا: ’یہ وہی ہے، لیکن میرے پاس اس بات کا ثبوت نہیں‘۔

ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’پام بیچ پیٹ؟ یہ واقعی نام لگتا ہے‘۔

مزید پڑھیں: جیفری ایپسٹین کو حساس معلومات دینے کا شبہ، شاہ چارلس کے چھوٹے بھائی گرفتار

جیفری اپسٹین، جو نابالغ لڑکیوں کے ساتھ جنسی انسانی سمگلنگ کے الزامات کا سامنا کر رہے تھے، 2019 میں حراست میں موت کے بعد خودکشی کے طور پر قرار دی گئی۔ تاہم، ان کے زندہ ہونے کے دعوے آن لائن وقتاً فوقتاً سامنے آتے رہے ہیں، لیکن ان کی کوئی قابل اعتماد ثبوت موجود نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی تجاوزات کیس، وفاقی آئینی عدالت نے سعید غنی کے خلاف توہین عدالت درخواست سمیت سماعت مقرر کر دی

پیداواری صلاحیت کے باوجود پاکستان میں بجلی کی شدید کمی برقرار

دن میں زیادہ اور بار بار سونا صحت کے لیے نقصان دہ، موت کی جانب پیشقدمی قرار

پی ایس ایل میچ کے دوران عامر سہیل کے کراچی سے متعلق ریمارکس پر ہنگامہ، سوشل میڈیا پر سخت تنقید

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر خدشات

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار