عید مبارک کے پیغامات کے ساتھ وزیراعظم کے عالمی رہنماؤں سے روابط، خطے کی کشیدگی پر تبادلہ خیال

جمعہ 20 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالفطر کے موقع پر مختلف عالمی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور خطے میں جاری کشیدگی سمیت اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:‘السلام و علیکم، عید مبارک’، سابق آسٹریلوی کھلاڑی میتھیو ہیڈن کا عید پر خصوصی پیغام

وزیراعظم نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے گفتگو کے دوران دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور علاقائی و عالمی معاملات میں مصر کے تعمیری سفارتی کردار کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد بھی دی۔

دریں اثنا، شہباز شریف نے ازبکستان کے صدر سے بھی رابطہ کیا، جس میں تنازعات کے حل کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم نے آذربائیجان کے صدر سے گفتگو میں آذربائیجان کے خلاف حملوں کی شدید مذمت کی، جبکہ ملائیشیا کے وزیراعظم سے بات چیت کے دوران خلیجی خطے میں جاری کشیدگی میں کمی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

مجموعی طور پر ان رابطوں میں وزیراعظم نے علاقائی استحکام، امن کے فروغ اور باہمی تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں