صدر زرداری نے عالمی گلیشیئرز ڈے پر اپنے پیغام میں کیا کہا؟

ہفتہ 21 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر آصف علی زرداری نے عالمی گلیشیئرز ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گلیشیئرز زندگی کا بنیادی سہارا ہیں اور پاکستان میں موجود 13 ہزار سے زائد گلیشیئرز دریائے سندھ کا اہم ذریعہ ہیں۔

مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش، گلیشیئرز پھٹنے کا امکان، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

صدر مملکت نے کہا کہ گلیشیئرز زراعت، توانائی اور پانی کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، تاہم ماحولیاتی تبدیلی کے باعث ان کے پگھلاؤ میں تیزی آئی ہے، جس سے برفانی جھیلوں کے پھٹنے اور سیلاب کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ 2025 کے موسمی واقعات خطرے کی گھنٹی ہیں اور شمالی علاقوں کو شدید موسمی خطرات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: تیزی سے پگھلتے گلیشیئرز گلگت بلتستان کو کس طرح نقصان پہنچا رہے ہیں؟

انہوں نے موسمیاتی نگرانی اور انتباہی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ نیشنل کلائمٹ پالیسی اور ایڈاپٹیشن پلان پر عمل جاری ہے۔ صدر زرداری نے پہاڑی ممالک کے درمیان تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ گلیشیئرز کا تحفظ آنے والی نسلوں کے آبی مستقبل کے لیے ناگزیر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp