مغربی کنارے میں بڑھتی ہوئی ہلاکتیں، 13یورپی ممالک کے سفارتکاروں کا شدید ردعمل

اتوار 22 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

13 یورپی ممالک اور کینیڈا کے سفارتکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں پر بڑھتے حملوں اور غیرقانونی یہودی آبادکاروں کی دہشتگردی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یورپی ممالک بشمول فرانس، اسپین اور برطانیہ کے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ فلسطینی آبادی کے خلاف بڑھتا ہوا تشدد اور اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابلِ مذمت ہیں۔

حالیہ ہلاکتوں پر تشویش

رپورٹس کے مطابق مارچ کے آغاز سے اب تک کم از کم 6 فلسطینی یہودی آبادکاروں کے حملوں میں شہید ہو چکے ہیں، جس پر سفارتکاروں نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی کوشش

بیان میں کہا گیا کہ یہ حملے فلسطینیوں کو ان کی زمینوں سے بے دخل کرنے اور خوف و ہراس پیدا کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں، جسے فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے جرائم پر اقوام متحدہ کی رپورٹ کیا کہتی ہے؟

سفارتکاروں نے اسرائیلی حکام پر زور دیا کہ وہ مہلک حملوں، چھاپوں اور تشدد میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کریں اور قانون کی عملداری یقینی بنائیں۔

اسرائیلی فوجی قیادت کا ردعمل

اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زامیر نے بھی آبادکاروں کے بڑھتے حملوں کو ’اخلاقی طور پر ناقابلِ قبول‘ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا، ایک دن میں 88 فلسطینی شہید

یاد رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں تقریباً 30 لاکھ فلسطینیوں کے ساتھ 5 لاکھ سے زائد اسرائیلی آبادکار رہتے ہیں، جن کی بستیاں بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی سمجھی جاتی ہیں۔

تشدد میں مسلسل اضافہ

غزہ جنگ 2023 کے بعد سے مغربی کنارے میں تشدد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اب تک 1050 سے زائد فلسطینی اسرائیلی فوج یا آبادکاروں کے حملوں میں مارے جا چکے ہیں، جبکہ 45 اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

حال ہی میں ایک خاندان کی ہلاکت

فلسطینی حکام کے مطابق حالیہ واقعے میں اسرائیلی فوج نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر کے دو بچوں سمیت چار افراد کو ہلاک کر دیا، جبکہ اسرائیلی مؤقف کے مطابق یہ کارروائی سکیورٹی خدشات کے تحت کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی