بھارت میں ٹیوٹر کے ہاتھوں 14 سالہ طالبہ قتل، ملزم گرفتار

اتوار 22 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

بھارتی ریاست اڈیشہ میں ایک نجی ٹیوٹر نے مبینہ طور پر 14 سالہ طالبہ کو قتل کر دیا، جسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لڑکی کے اہلِ خانہ نے ملزم کو اس کی نامناسب حرکات پر تنبیہ کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کا قتل، بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے شواہد بے نقاب

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ضلع مایوربھنج میں پیش آیا جہاں 39 سالہ ملزم لڑکی کو ٹیوشن پڑھاتا تھا۔ اہلِ خانہ کو جب اس کی نامناسب حرکات کا علم ہوا تو انہوں نے اسے سختی سے خبردار کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر اس تنبیہ پر ملزم کو شدید رنج ہوا، جس کے بعد اس نے لڑکی کو جمعہ کی شام ملاقات کے لیے بلایا اور ایک ویران مقام پر لے گیا۔ پولیس کے مطابق وہاں دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ملزم نے پہلے لڑکی کا گلا دبایا اور پھر بیلٹ کے ذریعے اسے قتل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:دہلی میں ہولناک سانحہ: بیٹے نے ماں، باپ اور بھائی کو قتل کر ڈالا

اگلے روز لڑکی کی لاش اس کے گھر کے قریب جھاڑیوں میں ایک تھیلے سے برآمد ہوئی، جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔ تحقیقات کے دوران ملزم کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی، جہاں اس نے جرم کا اعتراف کر لیا، جس کے بعد اسے باقاعدہ طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!