لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی جاں بحق بچی کے اہلخانہ سے ہمدردی

پیر 23 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے این اے 127 ٹاؤن شپ میں آوارہ کتوں کے حملے میں جاں بحق ہونے والی 8 سالہ مسیحی بچی کے گھر جا کر اہل خانہ سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بہت بڑا اضافہ روک دیا گیا، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات نے متوفی بچی کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس افسوسناک واقعہ پر دل انتہائی رنجیدہ ہے اور ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اس موقعے پر وفاقی وزیر اطلاعات نے متاثرہ خاندان کو 5 لاکھ روپے کا چیک بھی پیش کیا اور علاقے میں آوارہ کتوں کے خاتمے کے لیے رفاقت ڈوگر اور میری گل پر مشتمل 2 رکنی کمیٹی تشکیل دی۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی کا کام علاقے سے آوارہ کتوں کے خاتمے کے حوالے سے حکم امتناعی جاری کرنے والی عدالت کے سامنے صورتحال پیش کرنا ہے۔

مزید پڑھیے: افغان طالبان اور دہشتگردوں کا گٹھ جوڑ عیاں ہے، ہم خاموش نہیں رہیں گے، عطا تارڑ

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ایسے افسوسناک واقعات پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp