اسماعیلی برادری نے آغا خان سینٹر پر حملے کے بعد بھی صبر اور تحمل کا راستہ اختیار کیا اور کسی قسم کے انتقامی اقدامات سے گریز کیا، جس سے گلگت بلتستان میں امن اور بھائی چارے کا ایک مضبوط پیغام سامنے آیا ہے۔
مزید پڑھیں: آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے خلاف احتجاج، گلگت بلتستان میں کل تعلیمی ادارے بند رہیں گے
اسماعیلی ریجنل کونسل اور برادری کے نمائندہ وفد نے مرکزی امامیہ جامع مسجد جا کر قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی اور مرکزی انجمن امامیہ سے تعزیت کی، جو بین المسالک ہم آہنگی اور اتحاد کی واضح علامت ہے۔
رہبرِ معظم سید علی خامنہ ای کی شہادت پر پورے خطے میں غم کا ماحول تھا، تاہم چند شرپسند عناصر نے تشدد اور انتشار پھیلانے کی کوشش کی، لیکن اسماعیلی قیادت کی حکمت عملی نے اس سازش کو ناکام بنایا۔
مزید پڑھیں: گلگت بلتستان میں الیکشن سیکیورٹی یقینی بنائیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
اس اقدام سے یہ پیغام دیا گیا کہ حقیقی طاقت تشدد میں نہیں بلکہ برداشت، اتحاد اور سماجی ہم آہنگی میں ہے۔ تعلیمی اور فلاحی اداروں کو نقصان پہنچانے کے باوجود برادری نے امن اور تحمل کے ساتھ گلگت بلتستان میں مثبت مثال قائم کی۔













