گلگت بلتستان میں الیکشن سیکیورٹی یقینی بنائیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی

ہفتہ 21 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان کے نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد خان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو جلد فعال کردیا جائے گا تاکہ دہشتگردی اور جرائم کی روک تھام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

نگراں وزیراعلیٰ نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی، جنہوں نے سی ٹی ڈی کو جدید ٹیکنالوجی اور اسلحہ کی فراہمی کے حوالے سے بھرپور معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات کے دوران سیکیورٹی انتظامات، امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سیاحت کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان: صحت کے شعبے کے لیے 12 کروڑ 57 لاکھ 70 ہزار روپے جاری

ملاقات کے دوران نگراں وزیراعلیٰ نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو جلد فعال کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی اور جرائم کی روک تھام کو مزید مؤثر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ گلگت بلتستان کی تمام سیکیورٹی ضروریات کو پورا کیا جائے گا اور الیکشن کے دوران اضافی نفری بھی فراہم کی جائے گی تاکہ انتخابی عمل پُرامن اور شفاف انداز میں مکمل ہو سکے۔

محسن نقوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امن و امان ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور کسی کو بھی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ایف بی آر نے گلگت بلتستان میں درآمدات پر ٹیکس استثنیٰ سے متعلق وضاحت کردی

ان کا کہنا تھا کہ محفوظ اور پرامن ماحول سیاحت کے فروغ کی بنیادی ضرورت ہے اور وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے کو مستحکم بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ مربوط حکمت عملی کے ذریعے نہ صرف انتخابات کو محفوظ بنایا جائے گا بلکہ خطے میں پائیدار امن اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟