پی ایس ایل 11 کی رنگا رنگ تقریب، ٹرافی اور ترانے کی رونمائی، محسن نقوی کا اہم بیان

منگل 24 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے پی ایس ایل 11 کی ٹیموں اور ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اہم شخصیات اور کرکٹرز نے شرکت کی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تقریب میں شریک ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں اور معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔

تقریب کے دوران پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی، جبکہ ایونٹ کا آفیشل ترانہ بھی لانچ کیا گیا۔

قومی مفاد میں لیگ محدود کرنے کا فیصلہ

محسن نقوی نے کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے باعث قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایس ایل 11 کو محدود کیا گیا ہے۔
انہوں نے شائقین کرکٹ سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کا وسیع تر مفاد سب سے پہلے ہوتا ہے۔

پی ایس ایل کو مزید آگے لے جانے کا عزم

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پی ایس ایل ایک ٹاپ انٹرنیشنل برانڈ بن چکا ہے اور اسے مزید ترقی دینا ہمارا ہدف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کی قربانی کل کی آسانی بن کر سامنے آئے گی۔

تقریب میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ، سالک حسین اور علی پرویز ملک شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزراء شافع حسین اور طلحہ برکی، اٹارنی جنرل منصور اعوان اور سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز بھی موجود تھے۔

تقریب میں پی ایس ایل فرنچائز اونرز، ٹیموں کے کپتان، ہیڈ کوچز، پاکستان نیشنل ٹیم کے کھلاڑی اور بین الاقوامی کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں معروف غیر ملکی کھلاڑی سکندر رضا، روی بوپارہ، تبریز شمسی، ٹم پین سمیت دیگر انٹرنیشنل پلیئرز بھی شریک ہوئے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس کارروائی کے دوران فائرنگ، ڈکیت گینگز کے 2 ارکان زخمی، سرچ آپریشن جاری

وزیراعظم شہباز شریف کا پُرامن باہمی طرزِ زندگی کے عالمی دن پر امن، رواداری اور انسانی حقوق کے فروغ کا عزم

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کو آئی سی سی اجلاس میں شرکت کی دعوت

مزید10کیسز کا سامنا، عبایا میں ملبوس انمول پنکی کو سٹی کورٹ پہنچا دیا گیا

حکومت کا بجٹ میں اضافی محصولات اور پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا فیصلہ، عالمی مالیاتی ادارے سے معاہدہ

ویڈیو

خیبر پختونخوا حکومت کے ترقیاتی دعوؤں پر عوام کی رائے

بھارت میں پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی آوازیں: یہ تبدیلی کیوں اور کیسے آئی؟

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

کالم / تجزیہ

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟