مشرق وسطیٰ کشیدگی: ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، وائٹ ہاؤس کی تصدیق

منگل 24 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے معاملے پر ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: ایران اور امریکا آمادہ ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے، دفتر خارجہ

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی برائے جنوبی ایشیا وِٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کے ممکنہ دورہ اسلام آباد سے متعلق سوال پر وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہاکہ یہ ایک حساس سفارتی بات چیت ہے اور امریکا اس معاملے پر میڈیا کے ذریعے کوئی معلومات فراہم نہیں کرے گا۔

کیرولین لیوٹ نے مزید کہاکہ بدلتے ہوئے حالات میں ملاقاتوں کے حوالے سے قیاس آرائی کو حتمی نہیں سمجھنا چاہیے جب تک وائٹ ہاؤس کی جانب سے باضابطہ اعلان نہ ہو۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مختلف میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس، وِٹکوف اور جیرڈ کشنر ممکنہ طور پر اگلے ہفتے اسلام آباد میں ایران سے متعلق مذاکرات کی نمائندگی کریں گے۔

اس کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے کہاکہ اگر تمام فریقین راضی ہوں تو پاکستان ثالثی کے لیے میزبانی فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ کے امریکا ایران مذاکرات کی خبروں پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

میڈیا سے گفتگو میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور سفارتی حل کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار رہتا ہے، تاہم کسی بھی ممکنہ مذاکرات کا انحصار متعلقہ فریقین کی رضامندی پر ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خطے میں کشیدگی کا اثر: ایل پی جی کی قیمت میں 78 روپے فی کلو اضافہ

کیا بدظنی انسان کو دھوکہ کھانے سے بچالیتی ہے؟

سہیل آفریدی کا وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف سخت بیان کیا صوبوں میں تصادم پیدا کرےگا؟

پی ٹی آئی اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج پر بھی تقسیم، فیملی اور مختلف رہنماؤں کی الگ الگ ٹولیاں

مصنوعی ذہانت نے اختلافی مضمون لکھ کر شائع بھی کردیا، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا