تیزگام ایکسپریس لودھراں کے قریب حادثے کا شکار، متعدد افراد زخمی

منگل 24 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ریلوے کی تیزگام ایکسپریس لودھراں کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، اور کئی مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین کے ڈبوں کو آپس میں جوڑنے والا ہک اچانک ٹوٹ گیا، جس کے باعث ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہو گئی۔ انجن کے ساتھ جڑی ابتدائی بوگیاں آگے بڑھ گئیں جبکہ پیچھے موجود ڈبے پٹڑی سے اتر کر الٹ گئے۔

حادثے کے فوراً بعد مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور چیخ و پکار مچ گئی، جبکہ مقامی افراد نے بروقت مدد فراہم کرتے ہوئے پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے میں حصہ لیا۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق حادثہ انجن کے بعد چوتھی بوگی کے قریب پیش آیا، اور زخمی ہونے والے مسافروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

حادثے کے باعث متاثرہ ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے جبکہ حکام کے مطابق بحالی کا کام جلد شروع کیا جائے گا اور واقعے کی وجوہات کا تعین تحقیقات کے بعد کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز