گلگت بلتستان کے عوام نے ریاست مخالف عناصر اور شرپسندی کو کھلے الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے اپنے پاکستان سے غیر متزلزل تعلق کا اعادہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کے شہریوں کا پاکستان کے لیے تن، من، دھن قربان کرنے کا عزم
وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کہا کہ حالیہ احتجاج کے دوران بعض عناصر کی جانب سے سرکاری معاملات میں مداخلت اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانا ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے عناصر کو قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی امن و امان کو خراب کرنے کی جرات نہ کرے۔
وہ کہتے ہیں کہ وہ گلگت بلتستان کے پرامن شہری ہیں اور شرپسندی و انتشار کی سیاست سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
مقامی شہریوں نے اس بات پر زور دیا کہ چند شرپسند عناصر پورے خطے کی نمائندگی نہیں کرتے اور نہ ہی وہ پاکستان اور گلگت بلتستان کے مضبوط رشتے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیے: گلگت بلتستان کے پرامن ماحول کو خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور گلگت بلتستان کا رشتہ صرف جغرافیے کا نہیں، دلوں کا ہے جو یہ پہاڑوں سے بھی زیادہ مضبوط ہے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان ہمیشہ امن، ترقی اور یکجہتی کا داعی رہا ہے اور یہاں کے لوگ کسی بھی قسم کی تخریبی سرگرمی یا ریاست مخالف بیانیے کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم امن و ترقی چاہتے ہیں اور پاکستان کے ساتھ اپنے رشتے پر فخر کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: گلگت بلتستان میں اتحاد کی مثال: اسماعیلی برادری نے صبر اور ہم آہنگی کا راستہ اپنایا
عوامی ردعمل نے واضح کر دیا ہے کہ گلگت بلتستان کے باشعور شہری شرپسندی کے خلاف متحد ہیں اور ملک کے استحکام کے لیے ہر سطح پر اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ تفصیل جانیے بشارت حسین کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔













